Urdu news

Thursday, 8 June 2023

جناح ہاؤس حملے میں ملوث شرپسند کے شرمناک اعترافات

لاہور میں جناح ہاؤس پر حملہ کرنے والے ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔

مئی 9 کوجناح ہاؤس پر حملہ ، جلاؤ ، گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کرنے شرپسند ارضم جنید لاہور سے تعلق رکھتا ہے اور پی ٹی آئی کا متحرک کارکن ہے۔

ارزم جنید نے حملوں میں اعلی عسکری قیادت کے افسران کا نام لے کر ہرزہ سرائ کی اور گھٹیا زبان استعمال کی۔ شر پسند نے پاک فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی کی اور لوگوں کو اکسایا کہ فوجی تنصیبات پر حملہ آور ہوں۔

شرپسند ارزم جنید نے شرمناک اعتراف جرم میں کہا کہ 9 مئی کو چئیرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد زمان پارک میں طے شدہ منصوبے کے تحت حملہ کیا۔جب سے پی ٹی آئی کی حکومت ختم ہوئی چئیرمین پی ٹی آئی کا فوج مخالف بیانیہ دیگرلوگوں کی طرح میرے دل میں بیٹھ چکا تھا۔

ارزم جنید کا کہنا تھا کہ  تحریک انصاف کی قیادت جس میں ڈاکٹر یاسمین راشد، حسان نیازی اور اعجاز چوہدری شامل تھے نے ہمیں مزید اکسایا اور ہمیں حملہ کرنے کے لئے کورکمانڈر ہاؤس کی طرف لے گئے۔ ان حملوں میں پاک فوج نے ہمیں کوئی نقصان نہیں پہنچایا۔

The post جناح ہاؤس حملے میں ملوث شرپسند کے شرمناک اعترافات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/fjSDpEv

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...