Urdu news

Saturday, 10 June 2023

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبعیت ناساز

 لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جیل میں طبعیت ناساز ہو گئی، انہیں دل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا۔ پی آئی سی اسپتال میں سابق وزیراعلیٰ پرویز الہٰی کا ڈاکٹرز معائنہ اور ضروری ٹیسٹ کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ’جعلی بھرتیاں‘؛ پرویز الہی نے درخواست ضمانت دائر کردی

چوہدری پرویز الہٰی کو پی آئی سی سے ٹیسٹ کروانے کے بعد جیل میں دوبارہ منتقل کیا گی،۔ ان کی ایک سی جی اور ایکو کارڈیو سمیت دیگر ٹیسٹ کیے گئے۔

واضح رہے کہ پرویز الہی جعلی بھرتیوں کے مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

The post سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی جیل میں طبعیت ناساز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7JWzivm

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...