Urdu news

Tuesday, 6 June 2023

پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام

 پشاور: سربند اچینی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کی جانب سے ضملہ کیا گیا تاہم سیکورٹی اہلکاروں نے جوابی کارروائی میں حملہ ناکام بنا دیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور تھانہ سربند اچینی چیک پوسٹ پر دھشت گردوں نے حملہ کیا۔ حملے کے وقت دہشتگردوں کے پاس بھاری اسلحے موجود تھے۔

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان کچھ وقت تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دہشتگردانہ حملے کو ناکام بنا دیا گیا۔ حملے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی مزید نفری جائے وقوعہ کی طرف روانہ ہوئی۔ پولیس کی جانب سے تاحال کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔

حملہ آوروں کی پسپائی کے بعد پولیس نے علاقے میں بڑے پیمانے پر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

 

The post پشاور: پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s8dhwER

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...