Urdu news

Sunday, 11 June 2023

کوٹلی؛ زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق

کوٹلی: نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کے شہر کوٹلی میں نیریاں عُرس سے واپس جانے والی بس حادثہ کا شکار ہو گئی، نیریاں سے گوجرانولہ جانے والی بس ناڑ (جرائی) کے مقام سے گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں 9 زائرین جاں بحق اور 13 شدید زخمی ہو گئے۔

کمشنر میرپور چوہدری شوکت نے بتایا کہ جائے حادثہ پر ریسکیو کا عمل شروع مکمل کرلیا جب کہ لاشوں اور زخمیوں کو میرپور ڈی ایچ کیو پہنچا دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 13 زخمی میرپور اسپتال پہنچ چکے ہیں جن میں سے 3 کی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔

چوہدری شوکت نے کہا کہ بلڈ ڈونیشن کے لیے جامعہ کے طلبا کی بڑی تعداد بھی اسپتال آئی ہے۔ کمشنر میرپور کا کہنا تھا کہ ابتدائی طور پر حادثے کی وجہ بریک فیل ہونا لگ رہا ہے۔

 

The post کوٹلی؛ زائرین کی بس کو حادثہ، 9 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xhaB7I9

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...