Urdu news

Monday, 13 June 2022

11ماہ کی افغان بچی کی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام

 اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد سے جعلی دستاویزات کی بنیاد پر 11 ماہ کی افغان بچی کی بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام بنادی۔

بچے کے ہمراہ جانے والی خاتون کے انکشافات پر بچی کی جعلی سفری دستاویزات تیار کرکے فراہم کرنے والے 3 افغان باشندے بھی حراست میں لے لیے گئے۔ حکام کے مطابق نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ سے قطر جانے خصوصی پرواز کی بریفنگ جاری تھی کہ  افغان خاتون اختر مینا شینواری کے ساتھ 11 ماہ کی زینب شنواری نامی بچی بھی امیگریشن کاؤنٹر پر پہنچی جہاں چیکنگ کے دوران بچی کی سفری دستاویزات جعلی پائی گئیں۔

عملے نے خاتون اور بچی کو آف لوڈ کرکے ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سیل کو طلب کرلیا ۔ ابتدائی تحقیقات میں مسافروں نے 3 دیگر ملزمان کے متعلق کہا کہ دستاویزات ان کے ذریعے تیار کروائیں،  جس پر ایف آئی اے انسداد انسانی اسمگلنگ سرکل اسلام آباد نے  مقدمہ  درج کرکے  تینوں افغان ملزمان عبدالوسیع، احمد تانین اور سعید جانان کو گرفتار کرلیا۔

حکام کا کہنا تھاکہ کہ ملزمان کو عدالت میں پیش کرکے  3 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کرلیا گیا اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔ جس میں مزید  انکشافات کی توقع ہے ۔

The post 11ماہ کی افغان بچی کی جعلی دستاویزات پر بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qbFBcGf

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...