Urdu news

Friday, 3 June 2022

کراچی جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پرقابونہ پایا جاسکا

کراچی جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگنے والی آگ پرتاحل قابو نہیں پایا جاسکا ہے۔

کراچی میں جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹورمیں لگی آگ پرقابونہیں پایا جا سکا ہے۔فائربریگیڈ حکام کے مطابق بیسمنٹ اور میزنائن فلور سے پرآگ لگی ہوئی ہے اوردھوئیں  کا اخراج جاری ہے جسے بجھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: کراچی جیل چورنگی کے قریب متاثرہ عمارت مخدوش قرار، اسٹور مالک کیخلاف مقدمہ درج

آگ پر قابو پانے کے لیے ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے شٹرزاورکچھ مقامات پر دیواریں بھی توڑی گئیں ہیں پارکنگ فلورون پر سات گاڑیاں اور بارہ موٹر سائیکلیں پارک ہیں۔حکام کا کہنا ہے کہ فائر بریگیڈ کی 7 فائر ٹینڈرز، 2  باؤزور اوراسنارکل ریسکیوآپریشن میں مصروف ہیں  تاہم  آگ پرمکمل قابوکب تک پا لیا جائے گا یہ  بتایا مشکل ہو گا۔

The post کراچی جیل چورنگی کے قریب ڈپارٹمنٹل اسٹور میں لگی آگ پرقابونہ پایا جاسکا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/376BPMo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...