Urdu news

Wednesday, 1 June 2022

غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ

 کراچی:  کراچی میں غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد کے خلاف بڑے پیما نے پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا۔

ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اسحاق کھوڑو نے شہر میں غیرقانونی تعمیرات میں ملو ث افراد کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ڈی جی ایس بی سی اے نے کمیٹی تشکیل دی ہے جس میں شہر کے تمام7 اضلاع کے اہم افسران کو جن کا تعلق ایس بی سی اے سے ہے اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے تا کہ وہ اپنے اپنے اضلاع کی نگرانی کریں اور جو عناصر غیرقانونی تعمیرات میں ملوث ہیں ان کے خلاف ایف آئی آر درج کرائیں۔

کمیٹی میں جمیل میمن، محمد ضیاٰ، انجینئر اسماعیل، زیغم حیدر، شیخ محمد شاہد، عاصم انصاری، احسن ادریس کو شامل کیا گیا ہے ڈی جی ایس بی سی اے کی نئی حکمت عملی کے تحت غیرقانونی تعمیرات میں ملوث افراد ، بلڈنگ مالک کے خلاف اب ایف آئی آر درج ہوگی۔

ڈی جی ایس بی سی اے نے افسران کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ ملکر ایف آئی آر درج کرانے کے احکامات دے دیے ہیں، جو بلڈنگ بغیر نقشے، بلڈنگ پلان اپروول یا ایس بی سی اے رولز کے خلاف تعمیر کی جائے گی، اس پر ایف آئی آر کاٹی جائے گی، مافیا کے خلاف ایف آئی آر درج کرانے کے لیے کراچی کے 7 اضلاع میں افسران بھی تعینات کردیے گئے ہیں افسران اپنے اضلاع کا دورہ کریں گے اور غیرقانونی تعمیرات پر رپورٹ بنا کر متعلقہ تھانوں میں ایف آئی درج کرائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت کراچی میں ہزاروں کی تعداد میں غیرقانونی تعمیرات کی جارہی ہیں ان کے خلاف بنائی گئی کمیٹی کس حد تک کارآمد ثابت ہوگی۔

The post غیر قانونی تعمیرات میں ملوث افراد کیخلاف مقدمات درج کرانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Pqsurz0

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...