Urdu news

Sunday, 12 June 2022

بی جے پی اراکین کے گستاخانہ بیانات پر بلاول بھٹو کا او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ

 کراچی: وفاقی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے بھارتی حکمران جماعت کے اراکین کی جانب سے نبی کریم ﷺ کی شان میں گستاخی کے معاملے پر اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری سے رابطہ کیا اور انہیں پاکستان سمیت دنیا بھر کے مسلمانوں کی تشویش سے آگاہ کیا۔

بلاول بھٹو زرداری نے او آئی سی جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طحہٰ سے ہونے والی بات چیت کے حوالے سے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹرپر ایک بیان جاری کیا۔

انہوں نے بتایا کہ اسلامی تعاون تنظیم کے جنرل سیکریٹری حسین ابراہیم طحہ سے گفتگو میں بی جے پی ارکان کے حضرت محمد ﷺ سے ناقابل قبول اور قابل مذمت کلمات سے متعلق بات ہوئی۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی جنرل سیکریٹری کو ہندوستان میں بڑھتے ہوئے اسلامو فوبیا اور مسلمانوں پر ہونے والے مظالم پر بھی اپنی تشویش سے آگاہ کیا۔

The post بی جے پی اراکین کے گستاخانہ بیانات پر بلاول بھٹو کا او آئی سی سیکریٹری جنرل سے رابطہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/coDw0NI

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...