Urdu news

Sunday, 12 June 2022

کراچی لائے جانیوالے لاکھوں روپے کے دیسی اور پہاڑی طوطے ضبط

 کراچی: محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے کارروائی کے دوران غیرقانونی طور پر کراچی منتقل کیے جانے والے 2 لاکھ روپے مالیت کے دیسی اور پہاڑی طوطے قبضے میں لے لیے۔

محکمہ تحفظ جنگلی حیات کے کنزرویٹر جاوید مہر کے مطابق محکمہ تحفظ جنگلی حیات سندھ نے پاکستان رینجرز کے ہمراہ مشترکہ کارروائی کی جس کے نتیجے میں بہاولپور پنجاب سے کراچی بھیجے گئے طوطے مسافر بس سے تلاشی کے دوران ضبط کیے گئے، اسمگلروں نے محکمہ تحفظ جنگلی حیات اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو گمراہ کرنے کے لیے شپمنٹ کے ڈبے پر بہاولپور وائلڈ لائف کا دیا ہوا لائسنس چسپاں کیا ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ جنگلی حیات کی روڈ ٹرانزٹ کیلیے قوانین موجود ہیں جن پر عمل درآمد سے جنگلی حیات کی بلیک مارکیٹنگ کا قلع قمع ہوگا ضروری ہے کہ روڈ ٹرانزٹ میں مطلوبہ دستاویزات شامل ہوں تاکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کے اوریجن کے تعین میں مدد ملے، مذکورہ جرم کے سلسلے میں مزید تفتیش کا عمل جاری جاری ہے۔

محکمہ جنگلی حیات سندھ کے انسپکٹر اعجاز نوندانی کے مطابق تحویل میں لیے گئے 18 بڑے اور 8 چھوٹے طوطے دیسی اور پہاڑی نسل کے ہیں ان شامل ہیں، ضبط کیے گئے طوطوں کی مالیت 2 لاکھ روپے کے لگ بھگ ہے۔

The post کراچی لائے جانیوالے لاکھوں روپے کے دیسی اور پہاڑی طوطے ضبط appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/s1LZgS4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...