Urdu news

Sunday, 31 July 2022

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال

 اسلام آباد: ملک میں کورونا سے متاثر ایک اورشخص کا انتقال ہوگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے ایک اورمریض کا انتقال ہوگیا۔ کورونا سے متاثر 161 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار611  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 656 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 161 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  3.35 ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/QPHBW95

ملک میں تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے

 اسلام آباد: سندھ پنجاب اوراسلام آباد سمیت ملک بھر میں  تعلیمی ادارے دو ماہ گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد دوبارہ کھل گئے۔

ملک میں وفاقی اورسرکاری سمیت تعلیمی ادارے گرمیوں کی دوماہ کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے اورتعلیمی سرگرمیاں بحال ہوگئیں۔

کراچی سمیت سندھ  اورپنجاب کے سرکاری اورنجی اسکولوں میں تدریسی عمل چھٹیوں کے بعد دوبارہ شروع ہوگیا۔ کراچی  میں جاری مون سون کے پیش نظر شہر کے کچھ نجی اسکولوں نے موسم گرما کی تعطیلات میں اضافہ کردیا۔سیلاب زدہ علاقوں میں اسکول بند رہیں گے۔

بارش کے باعث اسکولوں میں بچوں کی حاضری معمول سے کم رہی۔ حیدرآباد میں بھی گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی ادارے کھلنے پر پہلے دن حاضری معمول سے کم رہی ہے۔وفاق کے ماتحت چلنے والے اوربعض نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات میں پہلے ہی 15 اگست تک اضافہ کردیا تھا جبکہ محکمہ تعلیم سندھ نے موسم گرما کی چھٹیوں میں اضافہ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

گوجرانوالہ میں بھی موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہونے کے بعد نئے تعلیمی سال کا آغاز ہوگیا۔گزشتہ رات برسنے والی بارش کا پانی اسکولوں کے اندر اورباہرجمع ہوگیا جسے بچوں اوراساتذہ کو دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

The post ملک میں تعلیمی ادارے گرمیوں کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/JQAshFT

کراچی میں بلند عمارت سے گر کر نوجوان جاں بحق

 کراچی: شہر قائد کے علاقے کلفٹن میں بلند و بالا رہائشی عمارت سے پراسرار طور پر گرکر نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بلند و بالا عمارت سے گرکر مرنے کا افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں دو دریا پر پیش آیا جہاں ایک نوجوان رہائشی عمارت کی 17 ویں منزل سے پراسرار طور پر گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے ورثا کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے 7 افراد کو حراست میں لے لیا۔

پولیس حکام کے مطابق واقعہ ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب میں پیش آیا اور پولیس کو اتوار کی صبح اطلاع ملی جس پر پولیس نے لاش تحویل میں لے کر اسپتال منتقل کر دی۔

مقتول کی شناخت 28 سالہ عادل مسعود کے نام سے کی گئی جس نے حال ہی میں آئی بی اے سے بی بی اے کی تعلیم مکمل کی تھی، جس کے والد کا انتقال ہوچکا ہے۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ والدہ بیرون ملک اور بہن لاہور میں رہائش پذیر ہے جب کہ متوفی خود گلستان جوہر کا رہائشی تھا۔

پولیس حکام نے عادل نامی نوجوان کے دوستوں کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ عادل کے دوستوں نے ابتدائی بیان میں بتایا ہے کہ وہ سب نشہ کررہے تھے اور انھیں معلوم ہی نہیں ہوسکا کہ عادل کس وقت بالکونی سے گرگیا، پولیس نے ساتوں دوستوں کو حراست میں لے لیا ہے جبکہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی عادل کی بہن بھی کراچی پہنچ گئی۔

پولیس نے بہن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا ہے، عادل کی بہن نے اس کے دوستوں پر قتل کا شبہ ظاہر کیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل وجہ موت کا تعین ہوسکے گا ۔

The post کراچی میں بلند عمارت سے گر کر نوجوان جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZARFqr5

انتخابات 2023 میں نادرا کا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیگا، الیکشن کمیشن

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا ہے کہ اوور سیز ووٹنگ کیلئے جو سسٹم نادرا نے بنایا ہے اگر اسے انتخابات کے دوران استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہوجائے گا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکمیشن آف پاکستان کی جانب سے ای وی ایم سے متعلق فیصلوں کے حوالے گمرہ کن پروپیگنڈہ کیے جانے کا دعویٰ کردیا، ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حقائق بہت مختلف ہیں۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ دنیا کے صرف دو ممالک بھارت اوربرازیل میں ای وی ایم زیراستعمال ہے اور ان ممالک کو بھی یہ سسٹم اپنانے میں 22 سے 25 سال لگے۔

ترجمان الیکشن کمیشن نے برازیلین سفیر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ برازیلین سفیر نے کہا ہے کہ 2023 کے انتخابات میں ای وی ایم کا استعمال ہونا معجزہ ہوگا۔

ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اس وقت بھی ای وی ایم اور اوورسیز ووٹنگ پر کام کررہا ہے جب کہ اوورسیز ووٹنگ کیلئے جوسسٹم نادرا نے بنایا تھا اس پر پارلیمان میں بحث نہ ہوسکی۔

اس حوالے سے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے سپینش فرم سے اس سسٹم کا آڈٹ بھی کروایا جس کے بعد سیکرٹری آئی ٹی نے بتایا کہ نادرا کا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائے گا۔

The post انتخابات 2023 میں نادرا کا سسٹم استعمال کیا گیا تو الیکشن متنازع ہو جائیگا، الیکشن کمیشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/VaKzIbj

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے

 اسلام آباد: بانی پاکستان کی ہمشیرہ و مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے۔

مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا 129 واں یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے تاہم اس حوالے سے ملک بھر میں مختلف سیاسی وسماجی تنظیموں کے زیراہتمام تقاریب ہوں گی جن میں مادرملت کی زندگی، ملک وملت کیلیے عظیم خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔

محترمہ فاطمہ جناح31 جولائی 1893 کو کراچی میں پیدا ہوئی تھیں، انھوں نے 1965 میں متحدہ اپوزیشن کے پلیٹ فارم سے منصب صدارت کیلیے ایوب خان کا مقابلہ کیا لیکن کامیابی سے ہمکنار نہ ہو سکیں، محترمہ فاطمہ جناح 9 جولائی 1967 کو انتقال کر گئیں۔

The post مادر ملت محترمہ فاطمہ جناح کا یوم پیدائش آج منایا جا رہا ہے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MaSBPYV

Saturday, 30 July 2022

غازی گوٹھ میں پولیس کی بدترین شیلنگ؛ وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے غازی گوٹھ میں پولیس تشدد کا نوٹس لے لیا۔ 

انہوں نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ غازی گوٹھ میں اہلکاروں کی طرف سے طاقت کے بے تحاشہ استعمال کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

سید مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے حقائق جاننے کے لیے انکوائری کا حکم دیا ہے اس دوران ملوث تمام اہلکاروں کو معطل کیا جا رہا ہے،  قانون کی بالادستی ہونی چاہیے۔

 

The post غازی گوٹھ میں پولیس کی بدترین شیلنگ؛ وزیراعلیٰ کا انکوائری کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sGf5F4P

ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کاامکان

 کراچی: محکمہ موسمیات نے اگست کا موسمیاتی آوٹ لک جاری کردیا، جس میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کاامکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق شمال مشرقی پنجاب،کشمیر سندھ کے جنوبی حصے اور بلوچستان کے ساحلی علاقوں میں معمول سے زیادہ بارشیں ہوسکتی ہیں، خیبر پختونخواہ اور بلوچستان کے زیادہ تر علاقوں میں معمول سے کچھ زائد بارشوں کا امکان ہے۔

میٹ آفس کے مطابق گلگت بلتستان میں اگست میں معمول کے مطابق بارشیں ہونگی، تیز بارشوں کے باعث ملک کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے، ندی نالوں میں سیلابی کیفیت کے بھی خدشات رہیں گے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں معمول سے زائد درجہ حرارت کے باعث پہاڑوں پر موجود برف تیزی سے پگھل سکتی ہے، اسی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کا بہاؤ بڑھ سکتا ہے، اگست میں زراعت اور توانائی کے شعبے میں پانی وافر مقدار میں دستیاب ہوگا۔

The post ملک کے بیشتر حصوں میں معمول سے زائد بارشوں کاامکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OVKrUhI

عمران خان اقتدار میں آئے ڈالر 122 روپے سے 190 پر پہنچ گیا تھا، وزیرخزانہ

 اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کا کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان اقتدار میں آئے تو ڈالر 122 روپے اور ملکی قرض 25 ہزار ارب روپے تھا اور جب وہ گئے ڈالر 190 روپے اورملکی قرض 44 ہزار ارب روپے ہوگیا تھا۔ 

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرانہوں نے کہا عمران خان پاکستان کو دیوالیہ ہونے کے طرف لے گئے اور انہوں نے آخری سال پاکستان نے 80 ارب ڈالر کی اشیا درآمد کیں۔

مفتاح اسماعیل نے کہا کہ یہ پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ تھا، ہم نے سیاسی قیمت چکائی لیکن ملک کو بچایا ہے اورہم جانتے ہیں اصل چور کون ہے، عمران خان نے پاکستان کی تاریخ کا بلند ترین بجٹ خسارہ چھوڑا ہے یہ بجلی کے شعبے میں 2500 اور گیس کے شعبے میں 1500 ارب روپے کا گردشی قرض چھوڑ کرگئے۔

 

انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ کی گھڑیوں سے لے کر فارن فنڈنگ کیس تک 190 ملین پاؤنڈ چہیتوں کو دینے والے کو قوم پہچانتی ہے۔ فرح خان کے جواہرات کے قصوں نے بتادیا ہے چور، کرپٹ ، جھوٹا اور نااہل کون ہے۔

The post عمران خان اقتدار میں آئے ڈالر 122 روپے سے 190 پر پہنچ گیا تھا، وزیرخزانہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uCWP6iK

جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی

پنجاب کے جنوبی علاقوں راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریائے چناب میں چھوڑے جانے والے پانی اور بارشوں کے سبب ڈیرہ غازی خان، راجن پور، روجھان اور تونسہ میں سیلاب نے تباہی مچا دی ہے۔

سیلاب کے باعث مذکورہ علاقوں میں بستیاں زیر آب آگئیں جبکہ متاثرین بھی اپنے مدد آپ کے تحت محفوظ مقامات پر منتقل ہوئے۔

ریسکیو آپریشن کے دوران سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، جس کے بعد جاں بحق ہونے والی افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی۔ بارشوں کے باعث 27 ہزار 860 ایکڑ پر کاشت فصلیں متاثر ہوئیں۔

مقامی انتظامیہ نے راجن پور کے سیلاب زدہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دینے کی سفارش اور زرعی انکم ٹیکس سمیت سرکاری واجبات اور قرض معاف کرنے کی تجویز دی ہے۔

مزید پڑھیں: بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے بڑی تباہی، 126 افراد جاں بحق

سیلاب سے متاثر ہونے والے خاندانوں نے وفاقی حکومت اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ سے فوری مدد کی اپیل کی ہے۔

دوسری جانب  مظفرگڑھ۔ میں ریسکیو 1122 نے 20 سے زائد فلڈ ریلیف کیمپ قائم کردیے جبکہ متاثرین کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کیلے ریسکیو ٹیمیں تشکیل دیدیں گئیں ہیں، اسی کے ساتھ مکینوں نے اپنی مدد آپ کے تحت نقل مکانی شروع  کردیہے۔

اُدھر دریائے چناب میں بھارت کی جانب سے چھوڑے جانے والے پانی کے بعد پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث دریائے چناب میں اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ برقرار ہے۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم کا بلوچستان میں سیلاب سے جاں بحق افراد کے لواحقین کیلیے فی کس 10 لاکھ روپے کا اعلان

 

علاوہ ازیں راجن پور میں بھی دریائے سندھ میں پانی کی سطح پر مسلسل اضافہ جاری ہے جبکہ کوہ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں بارش سے ندی نالوں میں سیلابی صورت حال برقرار ہے۔

The post جنوبی پنجاب میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 14 تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/BMwV3L0

ایبٹ آباد میں سانپ کی کھالوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار

ایبٹ آباد کے محکمہ وائلڈ لائف نے شاہ مقصود میں سانپ کی کھالوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گینگ کو گرفتار کر لیا۔

ذرائع نے تصدیق کی کہ مبینہ اسمگلروں کے گروہ کا تعلق راولپنڈی سے تھا اور وہ سانپ کی کھالیں مظفرآباد منتقل کرتے ہوئے پکڑے گئے۔

خیبر پختونخوا کے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کے ترجمان کے مطابق کھالیں جاپان اور تھائی لینڈ میں قیمتی ادویات کی تیاری میں استعمال ہوتی ہیں۔

snake skin

انہوں نے کہا کہ سانپ کو اس کی کھال کے لیے شکار کرنا یا جنگل سے سانپ کی کھال حاصل کرنا قابل سزا جرم ہے، جسے سانپ بارش کے موسم سے پہلے خود اتار دیتے ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ محکمہ جنگلی حیات نے ایک برس قبل پشاور سے سانپ کی کھال سے جوتا بنانے والے کو بھی گرفتار کیا تھا جس پر بعد میں مقدمہ درج کر کے جرمانہ عائد کیا گیا تھا۔

رواں ہفتے کے شروع میں کے پی کے وائلڈ لائف نے جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ کی دو الگ الگ بولیوں کو ناکام بنا دیا تھا اورایبٹ آباد ضلع میں اسمگلروں کو گرفتار کر لیا تھا۔

The post ایبٹ آباد میں سانپ کی کھالوں کی غیر قانونی اسمگلنگ میں ملوث گینگ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/0NrFs5y

وزیراعظم غیرملکی فنڈنگ کیس میں جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیں، شرجیل میمن

 کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو چاہیے کہ پی ٹی آئی کی غیر ملکی فنڈنگ پر فوری طور پر جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم تشکیل دیں۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ غیرملکی فنڈنگ کیس کا تعلق صرف ای سی پی سے نہیں ہے بلکہ موجودہ کہانیاں یہ بتا رہی ہیں کہ یہ کیس اب اقربا پروری، کرپشن اور منی لانڈرنگ کی طرف بڑھ رہا ہے۔

علاوہ ازیں انہوں نے گزشتہ روز کی اپنی ٹوئٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کل میں نے پی ٹی آئی کی ای سی پی کے خلاف پلاننگ کے بارے میں لکھا تھا، آج پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن کے چیف الیکشن کمشنر کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کا اعلان کردیا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ ان کا مقصد فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے سے بچنے کے لیے ای سی پی پر دباؤ ڈالنا ہے۔

 

 

The post وزیراعظم غیرملکی فنڈنگ کیس میں جے آئی ٹی ٹیم تشکیل دیں، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jsyLqJh

پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری، دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب

 پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔ پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کو اگاہ کر دیا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جندی اور بعض دیگر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، جس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں کے کنارے یا اس پاس علاقوں کے مکینوں اور سیر و تفریح پر جانے والوں کو دریاؤں سے دور رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کی گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں جب کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث متعدد گھروں کو بی جزوی نقصان پہنچا ہے۔

The post پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری، دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/whvBTP6

Friday, 29 July 2022

ملک میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے

 اسلام آباد: ملک میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.15 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 3 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 19 ہزار236  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 605 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 176 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  3.15 ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا کے مزید 3 مریض انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lJWXRDg

نور احمد بنگلزئی نے انجینئر ظہیر احمد کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈے کی تردید کردی

 کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما سردار نور احمد بنگلزئی نے انجینئر ظہیر احمد کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈے کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ظہیر احمد زندہ ہے اور ان کے لواحقین کے الزامات جھوٹے ہیں۔

سرکاری خبررساں ادارے ’اے پی پی‘ کے مطابق بنگلزئی قبیلے کے سربراہ نور احمد نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ زیارت آپریشن کے بعد لاپتا افراد کے قتل پر ڈرامہ رچایا گیا اور مفاد پرست عناصر نے لاپتا افراد کے نام پر کوئٹہ کے ریڈ زون پر دھرنا دیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاپتا افراد کے لواحقین سیکیورٹی فورسز پر ظہیر احمد کی ہلاکت کا الزام لگا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پریس کانفرنس کے دوران وہ زندہ اور ان کے ساتھ موجود تھے۔

سردار نور احمد بنگلزئی نے مزید کہا کہ شہید لیفٹیننٹ کرنل لائق بیگ مرزا اور ان کے کزن عمر جاوید کو قتل کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے بعد اور سیکیورٹی فورسز کو بدنام کرنے کے لیے منظم پروپیگنڈا شروع کر دیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے اس گھناؤنے واقعے سے توجہ ہٹانے کے لیے دہشت گردوں کو معصوم شہری بنا کر پیش کیا گیا۔ انجینئر ظہیر احمد کو لاپتا افراد کی فرضی فہرست میں شامل کرنے کی گمراہ کن کوشش کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ انجینئر ظہیر احمد کے قتل کے ڈراپ سین نے لاپتا افراد کی داستان پر کچھ سوالات کھڑے کر دیے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ظہیر بلوچ کے اہل خانہ نے شناخت کے بغیر لاش کو کس کے کہنے پر دفنایا؟

اس موقع پر مبینہ طور پر لاپتا انجینئر ظہیر احمد نے اعتراف کیا کہ اس کا تعلق کسی دہشت گرد تنظیم سے نہیں تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ‘میری موت پر میرے اہل خانہ نے فاتحہ خوانی کی لیکن میں زندہ ہوں اور بحفاظت اپنے گھر پہنچ گیا ہوں’۔

اہلخانہ کی جانب سے ظہیر احمد کی گمشدگی کی ایف آئی آر بھی درج کرائی گئی تھی۔

 

The post نور احمد بنگلزئی نے انجینئر ظہیر احمد کی ہلاکت سے متعلق پروپیگنڈے کی تردید کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/aDBUncR

سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک

ہوشاب: سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو مار گرایا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ سے پنجگور کی طرف موٹر سائیکلوں پر دہشتگرد گروہ کی نقل و حرکت کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کو گھیرے میں لیا تو دہشگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی کے نتیجے میں 6 دہشتگرد مارے گئے۔

ترجمان پاک فوج کا مزید کہنا تھا کہ دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار ہدایت اللہ شہید جب کہ نائیک میر محمد زخمی ہوگیا۔

The post سیکیورٹی فورسز کا پنجگور میں آپریشن، 6 دہشت گرد ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FfjrOI7

ججز کے خطوط کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن ان کیمرہ اجلاس کی آڈیو جاری کرنے کا حکم

 اسلام آباد: ججز کے خطوط سامنے آنے پر چیف جسٹس پاکستان نے جوڈیشل کمیشن ان کیمرہ اجلاس کی آڈیو جاری کرنے کا حکم دیا۔ 

چیف جسٹس پاکستان نے اٹارنی جنرل جوڈیشل کمیشن کی آڈیو جاری کردی۔ آڈیو کے مطابق اٹارنی جنرل نے معاملہ کو مؤخر کرنے پر زور دیا جبکہ اٹارنی جنرل نے زیر غور ناموں کے حق یا مخالفت میں ووٹ نہیں دیا۔

آڈیو کے مطابق اٹارنی جنرل نے جلد جوڈیشل کمیشن رولز بنانے پر توجہ مرکوز کرنے کو کہا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز جوڈیشل کمیشن میں سپریم کورٹ ججز کے حوالے تنازع کھڑا ہوا تھا۔ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس سردار طارق نے جوڈیشل کمیشن کے حوالے سے چیف جسٹس پاکستان کو مراسلے لکھے تھے۔

دونوں ججز نے خطوط میں زیر غور ناموں کو اجلاس میں مسترد کرنے کا کہا تھا۔

The post ججز کے خطوط کا معاملہ؛ جوڈیشل کمیشن ان کیمرہ اجلاس کی آڈیو جاری کرنے کا حکم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CLDS5c7

رائیونڈ میں پولیس اہلکار کا معمولی تنازعے پر محلے داروں سے جھگڑا و فائرنگ

 لاہور: رائیونڈ میں پولیس اہلکار بھانجے کی خاطر محلے داروں سے لڑپڑا اور مشتعل ہوکر فائرنگ کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اہلکار اور محلے داروں میں جھگڑے کا واقعہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے علاقے رائیونڈ میں پیش آیا جہاں اہلکار شکیل کے بھانجے پر موٹر سائیکل سے کیچڑ گر گیا تھا۔

اہلکار کا بھانجا کیچڑ اچھلنے پر موٹر سائیکل سوار محلے دار سے الجھ پڑا جس کے بعد پولیس اہلکار بھی جھگڑے میں شامل ہوگیا، واقعے کی فوٹیج بھی منظر عام پر آچکی ہے۔

فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار نے جھگڑے کے دوران اپنی پستول سے ہوائی فائرنگ کی۔

فوٹیج سے پتہ چلتا ہے کہ جھگڑے کے دوران پولیس اہلکار سمیت تین محلے دار زخمی ہوئے ہیں جب کہ پولیس نے کانسٹیبل سمیت تین افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

The post رائیونڈ میں پولیس اہلکار کا معمولی تنازعے پر محلے داروں سے جھگڑا و فائرنگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kwbBdTQ

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب

 لاہور: پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوگئی۔ 

راجہ بشارت کی جانب سے ایوان میں پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد میں سردار دوست محمد مزاری کے خلاف 186 ووٹ پڑے۔  ڈپٹی اسپیکر کیلئے نامزد امیدوار اپنے کاغذات اسمبلی سیکرٹری آفس میں جمع کرائے گئے۔

دوست مزاری کے ناکام ہونے کے بعد ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن  بھی خفیہ رائے شماری سے ہوگا۔ نئے ڈپٹی اسپیکر کا الیکشن کل بروز اتوار 31 جولائی کو ہو گا اور اس حوالے سے اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے شیڈول کا اعلان کر دیا۔  ڈپٹی اسپیکر کے الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی آج شام 5 بجے تک جمع کروائے جا سکتے ہیں۔

اس سے قبل پنجاب اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر سبطین خان کی زیر صدارت وقفے کے بعد اجلاس دوبارہ شروع ہوا تھا، جس میں انہوں نے ڈپٹی اسپیکر سردار دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی کارروائی شروع کرنے کا اعلان کیا۔

اسپیکر سبطین خان نے کارروائی سے قبل دوست مزاری کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کی وجوہات بیان کیں، بعد ازاں سیکرٹری اسمبلی عنایت اللہ لک نے ووٹنگ کے طریقہ کار کا اعلان کیا اور بتایا کہ کارروائی خفیہ رائے شماری کے ذریعے عمل میں لائی جائے گی۔

ڈپٹی اسپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے کی اجازت دینے کی قرارداد پر 93 سے زائد اراکین نے کھڑے ہو کر ووٹ دیا، جس کے بعد ووٹنگ کا آغاز کیا گیا۔

ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کارروائی میں  پہلے خواتین کو ووٹ ڈالنے کا موقع دیا گیا، پہلا ووٹ پی ٹی آئی کی رہنما اور رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر یاسمین راشد نے پہلا ووٹ کاسٹ کیا۔

The post ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/jwmtIx8

پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان

 اسلام آباد: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی سمری کل وزارت خزانہ کو بھیجی جائے گی۔ پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان ہے۔

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق ورکنگ حتمی مراحل میں ہے۔ ورکنگ کے مطابق پیٹرولیم کی قیمت میں 15 روپے اورڈیزل 18 روپے فی لیٹر مہنگا ہونے کا امکان ہے۔

اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق دو تجاویز تیار کی ہیں۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی ٹیکس کم کرکے قیمتیں برقراررکھی جاسکتی ہیں۔لیوی ٹیکس میں 10 روپے فی لیٹر تک اضافہ کرکے قیمتیں بڑھائی جا سکتی ہیں۔

اوگرا کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری کل وزارت خزانہ کو بجھوائے گا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق تجاویز پر وزارت خزانہ غور کرے گی۔

وزیراعظم سے مشاورت کے بعد 31 جولائی کو نئی قیمتوں کا اعلان متوقع ہے۔

The post پیٹرول کی قیمت میں 15 روپے تک اضافے کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7TR3B9P

ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ

 لاہور: ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ کردیا گیا، جس کے بعد 48 گھنٹوں کے دوران مجموعی طور پر ایل پی جی 30 روپے فی کلو مہنگی ہو گئی۔

چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز عرفان کھوکھر کے مطابق ایل پی جی مافیا نے 48 گھنٹوں کے دوران اوگرا نوٹیفکیشن کے بغیر قیمت بڑھانے کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی ہے، جس کے نتیجے میں فی کلو قیمت 250 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

واضح رہے کہ اوگرا کی جولائی کے لیے قیمت 220 روپے فی کلو تھی جس کے مطابق گھریلو سلنڈر 2600 اور کمرشل سلنڈر 9988 روپے کا فروخت ہو رہا تھا۔ گزشتہ تین روز میں ہونے والے اضافوں کے بعد اب نئی قیمت 250 روپے فی کلو کے مطابق گھریلو سلنڈر 2950 روپے اور کمرشل  سلنڈر 11350 روپے میں فروخت ہوگا۔

عرفان کھوکھر کے مطابق بلیک مارکیٹنگ کا بازار گرم ہے اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیاں من مانی قیمت وصول کررہی ہیں جب کہ اوگرا خاموش تماشائی بنا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ روز بہ روز بڑھتی قیمت کو کنٹرول کرنے کے لیے حکومت کو فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ جے جے وی ایل پلانٹ کی بندش کے باعث حکومت کو سالانہ 60ارب روپے کانقصانہ ہو رہا ہے۔ قیمتوں پر قابو نہ پایا گیا تو ملک گیر ہڑتال اور وزات پٹرولیم کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔

The post ایل پی جی کی قیمت میں مسلسل تیسرے روز 10 روپے فی کلو کا اضافہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/HydsEnI

نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ‏ضمنی الیکشن کے بجائے نئے الیکشن پر معاملات طے پا گئے ہیں۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ اکتوبر میں الیکشن کی تاریخ،نئے الیکشن کمیشن اور نگران حکومت کا فیصلہ قوم جلد سن لے گی۔

 

شیخ رشید نے کہا کہ قرنطینہ والے بھی الیکشن مان گئے ہیں،صرف فضل الرحمن رہ گئے ہیں۔‏اتحادیوں کی سیاسی ساکھ راکھ بن گئی ہے۔ نہ یہ عوام میں جانے کے قابل، نہ فرار ہونے، نہ ہی باہر سے بلانے کے قابل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب خلق خدا فیصلہ کرے گی ۔جمہوریت مذاق اور اسمبلی تماشا بن گئی ہے۔

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ اور ایل پی جی مہنگی ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ ڈالر 250 کا،بجلی اور LPG میں 10 روپے کا اضافہ مارکیٹیں بند کرا دے گا۔ بحران سری لنکا سے لبنان، عراق اور اب پاکستان کی طرف آرہا ہے۔ ان ہی دنوں میں یورپ میں 4حکومتیں ختم ہو گئی ہیں۔

بعد ازاں ایک اور ٹوئٹر بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ اسٹیٹ بینک کا گورنر لگا نہیں سکے۔30 لگژری اشیا پر پابندی ختم۔S&P کا کریڈٹ منفی۔IMFنے ابھی تک بیل آؤٹ نہیں کیا۔ق لیگ کا نیا صدر اپنے 2 وزرا کو واپس بلائے گا۔BAP والوں نے بستر باندھ لیا ہے۔6ہزار میگاواٹ بجلی کا شارٹ فال اور6 ہزار کا دکانداروں پر اضافی ٹیکس مزید معاشی تباہی لائے گا۔

The post نئے انتخابات پر معاملات طے پا گئے ہیں، شیخ رشید کا دعویٰ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/sbw4ufr

Thursday, 28 July 2022

راولپنڈی میں اسپتال سے اغواء تین ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار

 راولپنڈی: پولیس نے بے نظیر ہسپتال سے اغواء کیے جانے والے تین ماہ کے بچے کا سراغ لگا کر اسے باحفاظت بازیاب کروا لیا اور ملزمہ کو اسکے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔

ملزمہ کراچی میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث رہی اور قید بھی کاٹ چکی ہے۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے معصوم بچے کوبازیاب کراتے ہی والدین کے حوالے کردیا جو بچے کو واپس پاکر خوشی سے نہال ہوگئے۔

پنڈی گھیپ سے تعلق رکھنے والے آفتاب احمد کے تین ماہ کے معصوم بیٹے موسی آفتاب کو بدھ کو بے نظیر بھٹو ہسپتال کی او پی ڈی سے اغواء کرلیا گیا ۔ جب والدین بچے کو دس سالہ بیٹی کے حوالے کرکے خود چیک اپ کے لیے ڈاکٹر کے کمرے میں گئے اور چند لمحوں بعد واپس آئے تو بیٹی نے پریشانی کی حالت میں بتایا کہ ایک خاتون نے کہا بچہ بہت پیارا ہے پکڑا اور اچانک غائب ہوگئی۔

بچے کے غائب ہونے کی اطلاع پر تھانہ وارث خان پولیس موقع پر پہنچی اور شواہد جمع کرکے والد کی درخواست پر بچے کے اغواء کا مقدمہ درج کیا ۔ سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے سنگین واقعہ کا نوٹس لیا اور ایس پی راول بابر جوئیہ کی نگرانی میں پولیس ٹٰیمیں تشکیل دیں ۔

پولیس نے بچی کی مدد سے ملزمہ کا خاکہ بھی تیار کروایا اور سی سی ٹی وی فوٹیجز کا جائزہ لیا تو ملزمہ جو صحت مند جسم کی مالک خاتون لگتی تھی بچے کو لے جاکر ایک رکشے میں سوار ہوتی دکھائی دی ۔

چہرہ پر نقاب ہونے کی وجہ سے اسکی شناخت ممکن نہ ہوسکی, تاہم پولیس ٹیم نے اس رکشے اور اسکے ڈرائیور کو ٹریس کر لیا جس نے ابتدائی پوچھ گچھ میں بتایا کہ خاتون صادق آباد جانے کا کہہ کر رکشے میں سوار ہوئی اور صادق آباد پہنچ کر اتر گئی اور مورگاہ کے لیے دوسرا رکشہ بک کروایا جو جھامرا مورگاہ کی گلی کے باہر ڈراپ ہوئی۔

پولیس نے دونوں رکشہ ڈرائیورز کو شامل تفتیش کرکے علاقے میں بچے و خاتون کی تلاش شروع کردی اور علاقے کے گھروں و دکانوں پر نصب کلوز سرکٹ ٹی وی کیمروں کی فوٹیجز کو بھی چیک کیا گیا ۔ رات گئے اطلاع ملنے پر پولیس نے حساس ادارے کی معاونت سے مورگاہ کے علاقے میں چھاپہ مارکر بچے کو باحفاظت بازیاب کروالیا اور خاتون سمیت اسکے ساتھی کو گرفتار کرلیا ۔

سی پی او راولپنڈی شہزاد ندیم بخاری نے بچے کو رات گئے ہی والدین کے حوالے کردیا جو بچے کی با حفاظت بازیابی پر نہایت خوش دکھائی دیئے اور بچے کو لیکر پنڈی گھیپ روانہ ہوگئے ۔

ادھر ملزمہ جس نے معصوم بچے کو اغواء کیا کے متعلق پولیس حکام کا کہنا تھا کہ کراچی میں اغواء برائے تاوان کے مقدمے میں ملوث رہی اور سزا کاٹ چکی ہے اور شاطرانہ جواب دیتی ہے کہ بچے کی بہن نے بچے کو اسکو پکڑوایا تو وہ اسکو لیکر وہاں سے چلی گئی ۔

ملزمہ سے مزید تفتیش میں انکشافات توقع ہے ۔ سی پی او راولپنڈی کا بچے کی بازیابی پر کہنا تھا کہ بچے کی بحفاظت بازیابی پر بڑی کامیابی ملی ہے،خوشی ہے کہ بچے کو والدین سے ملوا دیا۔

The post راولپنڈی میں اسپتال سے اغواء تین ماہ کا بچہ بازیاب، ملزمہ گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/DTmHoZB

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زیادہ

ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا  جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت نازک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار678  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 693 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  3.35 ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زیادہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RKZup6W

پی آئی اے کا ایئربس طیاروں کی نشتیں تبدیل کرنے کا فیصلہ

 لاہور: قومی ایئرلائن نے اپنے بیڑے میں شامل ایئربس 320 طیاروں کی پرانی نشستیں تبدیل کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ۔پی آئی اے حکام کا اپنے بیڑے میں شامل 5 ائیربس 320 طیاروں کی پرانی نشستوں کو نئی، کشادہ اور آرام دہ نشستوں سے تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے کینیڈا آپریٹ کرنے والے خصوصی777 لانگ رینج طیاروں کی نشستوں کو بھی تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نئی نشستوں کی تبدیلی کا عمل ترجیحی بنیادوں پر 4 ماہ کے اندر مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔

پی آئی اے حکام کی جانب سے طیاروں میں دوران پرواز انٹرٹینمنٹ سسٹم کی فعالی اور بہتری کی اصولی منظوری دے دی گئی اور بیڑے میں دوران پرواز لوکل انٹرنیٹ کنکشن مہیا کرنے کے منصوبے پر بھی کام شروع کرنے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔

اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ نشستوں کی تبدیلی اور انٹرٹینمنٹ کے ضمن میں فنڈز کا بندوبست کردیا گیا ہے اور منصوبے کو فاسٹ ٹریک پر مکمل کیا جائے گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ رواں سال میں پی آئی اے کے بیڑے میں 4 ائیربس 320 طیاروں کا اضافہ کیا جائے گا، ان میں سے دو طیارے پی آئی اے کے بیڑے کا حصہ بن چکے ہیں جبکہ 2 مزید طیارے اگست میں بیڑے میں شامل ہوں گے۔

 

The post پی آئی اے کا ایئربس طیاروں کی نشتیں تبدیل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ch7uI65

سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل، من پسند قانون سازی نہیں ہوسکتی، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من پسند قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔

 

شیخ رشید نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی اور  نہ نواز شریف آئے گا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے۔

عدالت عظمیٰ کے اختیارات سے متعلق وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے، گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔

The post سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل، من پسند قانون سازی نہیں ہوسکتی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/R8MD4BO

Wednesday, 27 July 2022

جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے،وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ جمہوری نظام کے لئے تمام  اداروں کا اپنی آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ جمہوری نظام کے موثر انداز میں کام کرتے رہنے کے لئے ضروری ہے کہ تمام ادارے اپنی آئینی حدود میں رہ کر کام کریں۔

وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ کل قومی اسمبلی میں میری تقریر کا مقصد بھی اسی نکتے کو واضح کرنا تھا۔ اس بات کو سمجھے بغیرہم صرف دائرے میں گھومتے رہیں گے اورکہیں نہیں پہنچ پائیں گے۔

The post جمہوری نظام کے لئے تمام اداروں کا آئینی حدود میں کام کرنا ضروری ہے،وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1WoJ9aY

ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید8 افراد انتقال کرگئے

 اسلام آباد: ملک میں کورونا سے مزید 8 افراد انتقال کرگئے جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.65 فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 8 مریض  انتقال کرگئے اور 170 افراد کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار843  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 761 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 170 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح  3.65 ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک میں کورونا سے 24 گھنٹوں میں مزید8 افراد انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uOMDGKZ

شنگھائی تعاون تنظیم، پاک بھارت وزرائے خارجہ آج ایک میز پر ہونگے

اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے وزرائے خارجہ آج ایک ہی میز پر ہوں گے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے وزرائے خارجہ کا اجلاس آج (جمعرات کو) سے تاشقند میں ہو رہا ہے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری اجلاس میں شریک ہوں گے، بھارتی وزیرخارجہ ڈاکٹر جے شنکر بھی شرکت کریں گے، چینی وزیرخارجہ وانگ ژی بھی شریک ہوں گے۔

ایس سی او کے وزرائے اجلاس میں علاقائی تعاون پر بات چیت ہوگی، شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے اجلاس ازبکستان میں دو دن جاری رہے گا۔

The post شنگھائی تعاون تنظیم، پاک بھارت وزرائے خارجہ آج ایک میز پر ہونگے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/j9eZbaO

گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد

 کراچی: گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی تھری شفیق السلام مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ خفسہ کے نام سے کی گئی جس کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

متوفیہ کے شوہر نے بیان دیا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تھا اور جب واپس آیا تو بیوی کی پھندا لگی ہوئی لاش دیکھ کر فوری طور پر قریبی رہائش پذیر اہلیہ کے اہلخانہ کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم فوری طور پر وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 اے میں گھر سے 55 سالہ مرتضیٰ علی کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

The post گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qMuwURH

مسلم لیگ ن کا نواز شریف کے بیانے پر عوامی مہم چلانے کا فیصلہ

 لاہور: مسلم لیگ ن پنجاب کی قیادت کا میاں نواز شریف کے بیانیے کو لے کر چلنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) پنجاب پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، پارلیمانی ایڈوائزری گروپ کے اجلاس میں میاں نواز شریف کے بیانیے کو لے کر آگے چلنے اور مکمل اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ پنجاب کی قیادت نے حمزہ شہباز پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور اسپیکر کے مقابلے کے لئے اسپیکر کے نام کا انتخاب پیپلز پارٹی سے لینے پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگی قیادت کی جانب سے اراکین اسمبلی کو کل سے پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کا بھی کہا گیا ہے۔

ن لیگ کے اراکین اسمبلی کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی صورت میں ن لیگ اور اتحادی دوست محمد مزاری کا بھرپور دفاع کریں گے۔

اجلاس کے آخر میں ن لیگ پنجاب کی قیادت نے صوبے میں عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔

The post مسلم لیگ ن کا نواز شریف کے بیانے پر عوامی مہم چلانے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/WL9ySwd

Tuesday, 26 July 2022

آتشزدگی میں جھلسنے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے

شہر قائد میں جھلس کر زخمی ہونے والے ضلع جنوبی کے ڈپٹی کمشنر عبدالستار عیسانی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عبدالستار عیسانی گزشتہ دنوں اپنے گھر میں ہونے والی آتشزدگی میں بری طرح سے جھلس گئے تھے جس کے بعد وہ علاج کے لیے بیرون ملک روانہ ہوئے۔

سندھ حکومت نے علاج کے لیے خصوصی فنڈ جاری کیا تھا جس کے بعد انہیں کراچی سے ابوظہبی اسپتال منتقل کیا گیا-

عبدالستار عیسانی کا تعلق شکارپور سے تھا۔

The post آتشزدگی میں جھلسنے والے ڈپٹی کمشنر جنوبی ابوظبی کے اسپتال میں انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XadW8FL

مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا، عدلیہ بحالی تحریک چلانے کا عندیہ

 اسلام آباد: مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے عدلیہ بحالی تحریک چلانے کا عندیہ دے دیا ہے۔ 

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے فل کورٹ کی اپیل کو مسترد کرنے کے فیصلے نے آج کے فیصلے کو پہلے ہی متنازع بنا دیا تھا، سول سوسائٹی، وکلاء برادری، باری ایسوسی ایشن کے نمائندوں، وکلاء، قانونی ماہرین نے فیصلے کو تسلیم نہیں کیا۔

مریم اونگزیب نے کہا کہ فل کورٹ آئینی مسئلہ کی تشریح کے لئے بنا دیا جاتا تو آج کا فیصلہ متنازعہ نہ ہوتا، حمزہ شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ نہیں ہوں گے تو اس سے مسلم لیگ (ن) کو کوئی فرق نہیں پڑے گا،مسلم لیگ (ن) جانتی ہے کہ پنجاب نواز شریف اور شہباز شریف کا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ ایک فیصلے سے پنجاب کے اوپر ایک ایسے شخص کو مسلط کر دیا جائے جس کا پنجاب میں مینڈیٹ ہی نہیں ہے،یہ فیصلہ ملک میں جوڈیشل کو سے مطابقت رکھتا ہے جو ملک کو مزید انتشار اور انارکی کی طرف لے کر جائے گا۔

لیگی رہنما نے کہا کہ آدھے سے زیادہ عوام اس فیصلے کو نہیں مانتی، تمام سیاسی جماعتوں نے فیصلہ کیا کہ ہمیں فل کورٹ چاہئے، یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، آئین اور پارلیمان کی بالادستی کا معاملہ ہے،فل کورٹ کی پٹیشن نے اس بینچ پر عدم اعتماد کر دیا تھا۔‘

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ تھا کہ فیصلے کی تشریح کے لئے فل کورٹ بنایا جانا چاہئے تھا، نواز شریف کی عدلیہ بحالی کی جدوجہد کا آج سے دوسرا باب شروع ہوا ہے،  آئین اور پارلیمان کی بالادستی اور عدلیہ کو ان جکڑی ہوئی چیزوں سے نکالنے کی جدوجہد کا آغاز ہوگیا ہے، ہم پاکستان کے عوام کو آئین اور پارلیمان کی بالادستی واپس لے کر دیں گے اور 2018ء میں چوری کیا گیا اصل مینڈیٹ عوام کو واپس دلوائیں گے۔

The post مسلم لیگ ن نے سپریم کورٹ کا فیصلہ مسترد کردیا، عدلیہ بحالی تحریک چلانے کا عندیہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/OzvuNFt

سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے، حمزہ شہباز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل

لاہور: سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کہتے ہیں کہ عوام کے ووٹوں سے منتخب حکومت  پر شب خون مارا گیا، عدالتی کارروائی اور فیصلہ متنازع ہے۔ سدا بادشاہی اللہ تعالی کی ہے، نہ کسی کی ہار ہمیشہ کی ہے نہ کسی جیت کو دوام حاصل ہے۔

ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کوکالعدم قراردینےکے سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردِ عمل دیتے ہوئے حمزہ شہباز کا کہنا تھاکہ جسٹس منیر اور مولوی مشتاق کی بدروحیں آج بھی عوام کی امنگوں پر ڈاکے ڈال رہی ہیں، بھٹو کو پھانسی دینے والے ججوں نے بعد میں پچھتاوے کا اظہار کیا لیکن ملک کو ہونے والےنقصان کی تلافی نہ ہوسکی۔

مزید پڑھیں: حمزہ شہباز سے بطور وزیراعلیٰ پنجاب سرکاری پروٹوکول و سیکیورٹی واپس لے لی گئی

ان کا کہنا تھاکہ پورے پاکستان نے دیکھا کہ کس طرح غیر آئینی اقدامات کے ذریعے پہلے دن سے ہمیں جائز حق حکمرانی سے محروم رکھنے کی کوشش کی گئی۔ ہماری فل کورٹ کی استدعا کو بھی نامنظور کر کے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کئے گئے۔ مشن پاکستان کو بچانا ہے اور میں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا۔

حمزہ شہباز نے کہا کہ میری سیاست عہدوں کےلئے نہیں عوام کی خدمت کے لئے ہے، تمام مشکلات کے باوجود آٹے پر سبسڈی، مفت ادویات اور روشن گھرانا مفت بجلی جیسے پروگرامز سے عوام کو ریلیف دینے کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹا۔

The post سدا بادشاہی اللہ تعالیٰ کی ہے، حمزہ شہباز کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر ردعمل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9ZWIAuj

آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان

 اسلام آباد: عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق عدالتی فیصلے کو تاریخی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں اب عوامی حکومت قائم ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف دئیے گئے سپریم کورٹ کے فیصلے کو تاریخی قرار دیا ہے۔

عمران خان نے اپنے ٹوئٹ میں سپریم کورٹ کے ججز کو ہر طرح کی دھمکیوں اور بدسلوکی کے سامنے ڈٹے رہنے اور آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سراہا۔

انہوں نے عدالت عظمیٰ میں دلائل دینے اور ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کیخلاف دائر کیس میں فتح حاصل کرنے پر تحریک انصاف کے وکیل بیرسٹر علی ظفر اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا۔ عمران خان نے دھاندلی کے خلاف ضمنی انتخابات میں بڑی تعداد میں نکلنے پر پنجاب کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا۔ سابق وزیراعظم نے کہا کہ عدالتی فیصلے سے عوامی مینڈیٹ کو کامیابی ملی، اب پنجاب میں عوامی حکومت قائم ہوگئی ہے۔ عمران خان نے کل یوم تشکر منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی آزادی کےلیے کھڑے رہنے والے عوام کے ہمراہ کل جشن منائیں گے اور اللہ تعالیٰ کا خاص شکر ادا کریں گے۔

درایں اثناء عمران خان کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اجلاس بھی جاری ہے جس میں سپریم کورٹ  کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر مشاورت کی جارہی ہے۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چودھری، شہباز گل، عمران اسماعیل، سینیٹر سیف اللہ خان نیازی، شیری مزاری، ڈاکٹر شہزاد وسیم اور سینیٹر فیصل جاوید خان شریک ہوئے۔

The post آئین و قانون کی حکمرانی بحال کرنے پر سپریم کورٹ کے ججز کو سراہتا ہوں، عمران خان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7r0MFGy

حکومت اپنے پسندیدہ ججز کے نام بتائے، شیخ رشید

 راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے رہنما شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پربھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے بیان میں کہا کہ چیف جسٹس کے بینچ کو فکسڈ بینچ کہنا افسوس ناک ہے۔ دو ووٹوں کے سازشی وزیراعظم پر بھی عدم اعتماد لانا ہوگی۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ فوج کے بعد سپریم کورٹ کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اتحادی بتائیں ان کے پسندیدہ جج کون سے ہیں۔ یہ اثاثے بیچ کر معیشت کو مزید تباہ کررہے ہیں۔ اب (ن) لیگ الیکشن سے بھاگ رہی ہے۔

شیخ رشید نے کہا  کہ حکومت نے بائیکاٹ صرف میڈیا پر کیا اورسپریم کورٹ کو نشانے پر لیا۔ زرداری نے پہلےچوہدری برادرن کو لڑایا اب شریف برادران ان کےنشانے پرہیں۔ پہلےسیاسی عدم استحکام پھر معیشت کی تباہی،فوج پر تنقید اور چیف جسٹس پر بھی حملہ آور ہوئے۔ سپریم کورٹ  گزشتہ روز وزیراعظم ہاؤس میں ہونے والی پریس کانفرنس کا نوٹس لے۔

The post حکومت اپنے پسندیدہ ججز کے نام بتائے، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/koTRJaP

Monday, 25 July 2022

سپرٹیکس 15کروڑ سے زائد کی سالانہ آمدنی پر لگے گا،ایف بی آر

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے جاری سرکلر کے مطابق سپرٹیکس 15کروڑ سے زائد کی سالانہ آمدنی پر لگے گا۔

فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے فنانس ایکٹ 2022-23 میں کی جانیوالی ٹیکسوں میں رد وبدل بارے 25 صفحات پر مشتمل وضاحتی سرکلر جاری کردیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ چار سیٹوں سے دس سیٹوں تک کی نان ایئر کنڈیشنرمسافر گاڑیوں پر پانچ سو روپے فی سیٹ سالانہ کے حساب سے قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

ایئر کنڈیشنرمسافر گاڑیوں پر ایک ہزار روپے فی سیٹ سالانہ،دس سے 20سیٹوں تک کی نان ایئر کنڈیشنرمسافر گاڑیوں 1500روپے فی سیٹ جبکہ ایئرکنڈیشنرمسافر گاڑیوں پردو ہزار روپے فی سیٹ سالانہ اور بیس سیٹوں سے زائد کی نان ایئرکنڈیشنرمسافر گاڑیوں پر ڈھائی ہزار روپے جبکہ ایئر کنڈیشنرمسافر گاڑیوں پرچار ہزار روپے فی سیٹ سالانہ کے حساب سے قابل ایڈجسٹ ایڈوانس ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔

پندرہ کروڑ روپے سے زائد آمدنی والے امیر لوگوں پر چار فیصد تک سپر ٹیکس عائد کیا گیا ہے، پندرہ کروڑ روپے سالانہ تک صفر سپر ٹیکس پندرہ سے بیس کروڑ روپے سالانہ پرایک فیصد،بیس سے پچیس کروڑ روپے سالانہ پردو فیصد،پچیس سے تیس کروڑ روپے پرتین فیصد جبکہ تیس کروڑ سے زائد کی آمدنی والوں پرچار فیصد سپر ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

ایک سے زائد غیر منقولہ اثاثے رکھنے والے ریذیڈنٹ پاکستانیوں کے کیپیٹل اثاثہ جات کی مارکیٹ ویلیو کے پانچ فیصد کے برابر آمدنی پر بیس فیصد ٹیکس لاگو کیا گیا ہے۔

ایک ذاتی ملکیتی کاروباری جگہ رکھنے والوں کو اور ذاتی زرعی زمین پر خود کاشت کرنے والوں کو بھی اس ٹیکس سے چھوٹ حاصل ہوگی البتہ فارم ہاوسز پر اس چھوٹ کا اطلاق نہیں ہوگا پاکستان مسلح افواج کے شہداء اور انکے ورثا پر بھی اس ٹیکس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

The post سپرٹیکس 15کروڑ سے زائد کی سالانہ آمدنی پر لگے گا،ایف بی آر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eHw43uN

کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، 184 مریضوں کی حالت نازک

 اسلام آباد: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متاثرہ مزید ایک شخص انتقال کرگیا جب کہ 184  مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ (این آئی ایچ) کی جانب سے جاری اعداد شمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے 13 ہزار 439  ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 371  افراد کے نتائج مثبت آئے۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 2.76 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

مختلف شہروں میں کیے گئے کورونا ٹیسٹ کے حوالے سے جاری اعداد شمار کے مطابق لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1654 افراد کے ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 124 افراد کے نتائج مثبت آئے اور شرح 7.50  فی صد ریکارڈ کی گئی۔

پشاور میں مجموعی طور پر 244  ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 22 کیسز مثبت  آئے اور شرح 9.02   فی صد ریکارڈ کی گئی۔ کراچی میں 5 ہزار 689  ٹیسٹوں میں سے 92  مثبت آئے اور شرح 1.62   فی صد ریکارڈکی گئی جب کہ مردان میں مجموعی طور پر 65کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 4 کیسز مثبت رپورٹ ہوئے اور شرح 6.15 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں کیے گئے 917 ٹیسٹوں میں سے 57  کیسز کا مثبت اندراج ہوا جب کہ شرح 6.22  فی صد ریکارڈ کی گئی۔ حیدر آباد میں 131  ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 4 کیسز مثبت آئے  اور شرح 3.05  فی صد ریکارڈ کی گئی۔  سرگودھا میں 13  ٹیسٹوں میں سے 1  مثبت آیا اور شرح 7.69 فی صد رہی۔

لاہورمیں کُل 1654  کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جن میں سے 124 کیسز مثبت آئے اور شرح 7.50 فی صد ریکارڈ کی گئی۔ فیصل آباد میں 361  کیسز  میں سے 6  مثبت آئے اور شرح 1.66  فی صد ریکارڈ ہوئی۔گوجرانوالہ میں 39 کورونا ٹیسٹ کیے گئے، جس میں سے 2 کیس مثبت آئے اور شرح 5.13 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

ملتان میں 69 ٹیسٹوں میں سے 3 کیسز مثبت آئے اور شرح 4.35 فی صد ریکارڈ کی گئی جب کہ راولپنڈی میں 530 ٹیسٹ کیے گئے اور 16 کیسز مثبت آنے سے شرح 3.02 فی صد ریکارڈ کی گئی۔  میرپور میں کیے گئے 65 ٹیسٹوں میں سے 2 کیسز مثبت آنے پر شرح 3.08 فی صد ریکارڈ کی گئی۔

The post کورونا سے مزید ایک شخص جاں بحق، 184 مریضوں کی حالت نازک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FwXKqov

‘PIMEC’ پاک بحریہ کی جانب سے پہلے میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد

میری ٹائم سیکٹر پاکستان کی معیشت میں شہ رگ کی حیثیت رکھتا ہے کیونکہ ہماری 90 فیصد سے زیادہ تجارت سمندر کے ذریعے ہوتی ہے۔

ہمارے پاس میری ٹائم سیکٹر میں خاصی صلاحیت موجود ہے اور ہماری اقتصادی صلاحیت میری ٹائم سیکٹر سے جڑی ہوئی ہے۔ تاہم قومی سطح پر اس حوالے سے مزید آگاہی کی ضرورت ہے۔ ایک اہم اسٹیک ہولڈر ہونے کے ناطے پاک بحریہ ملک بھر میں میری ٹائم کے حوالے سے نئی جہت کو تشکیل دے رہی ہے تاکہ ہماری بلیو اکانومی کی ناقابل استعمال صلاحیت سے فائدہ اٹھانے کے لیے ضروری آگاہی پیدا کی جا سکے۔

بلیو اکانومی کو فروغ دینے کی کوششوں میں تعاون کیلئے پاکستان نیوی وزارت بحری امور کی سرپرستی میں پاک بحریہ کی امن سیریز کے ساتھ “پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس” (PIMEC) کی میزبانی کرنے جا رہی ہے۔

بلیو اکانومی اقتصادی ترقی، سماجی شمولیت، اور پائیدار ترقی کو یقینی بناتے ہوئے لوگوں کے معیار زندگی کو بلند کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ اس میں ہائیڈرو کاربن نکالنے کی سمندری صنعتیں، سمندری تہہ کی کان کنی، میرین بائیو ٹیکنالوجی، ماہی گیری اور سمندری سیاحت کے ساتھ ساتھ ابھرتی ہوئی صنعتیں بشمول سمندر کے بیچ قابل تجدید توانائی، جہاز سازی اور جہازوں کی مرمت و آبی زراعت شامل ہیں۔ ساحلی ترقی، جہاز رانی اور بندرگاہ کا بنیادی ڈھانچہ بھی بلیو اکانومی کے تصور میں مضمر ہے۔

عالمی ماہرین اقتصادیات نے بلیو اکانومی کے لیے 24 ٹریلین ڈالر کا تخمینہ لگایا ہے اور اب تک یہ ہر سال 500-600 بلین ڈالر کے درمیان منافع  فراہم کر رہی ہے۔ تاہم بلیو اکانومی کا ایک اہم چیلنج سمندری امور کے بہت سے پہلوؤں کو سمجھنا اور ان کا بہتر انتظام کرنا ہے۔ جس میں ماہی گیری، ماحولیاتی نظام کی بقا اورآلودگی کے تدارک شامل ہیں۔

قدرتی طور پر پاکستان کو 1000 کلومیٹر طویل ساحلی پٹی اور 290,000 مربع کلومیٹر خصوصی اقتصادی زون (EEZ) کے علاوہ کانٹی نینٹل شیلف سے نوازا گیا ہے جو کہ پنجاب اور KPK کے مشترکہ رقبے سے بڑا ہے۔ پاکستان کا میری ٹائم سیکٹر مالی اور تکنیکی لحاظ سے بہت مضبوط ہے اور اسے تعمیر کرنے، چلانے اور  معاشی طور پر منافع بخش بنانے کے لیے خاطر خواہ سرمایہ کاری کی ضرورت ہے۔ اس کی موجودہ سمندری آمدنی کا تخمینہ 183 ملین ڈالر ہے جو کہ ہندوستان اور بنگلہ دیش سمیت ہمارے پڑوسی ممالک سے بہت پیچھے ہے جس کا تخمینہ بالترتیب 5.6 اور 6 بلین ڈالر ہے۔

پاکستان کے ساحلی علاقے حیاتیاتی پیداوار اور حیاتیاتی تنوع سے مالا مال ہیں کیونکہ یہ تجارتی لحاظ سے اہم ماہی گیری بشمول کاربوہائیڈریٹ اور کیکڑے کے لیے وسیع پیمانے پر افزائش گاہیں فراہم کرتے ہیں جن کی سالانہ مالیت 2 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔

تقریباً 40,000 پاکستانی شہری بالواسطہ یا بلاواسطہ ماہی گیری کی صنعت سے منسلک ہیں جو ان وسائل کے استعمال کے لیے ایک بڑی افرادی قوت فراہم کرتے ہیں۔ مچھلی کی برآمد کے وسیع امکانات کے باوجود پاکستان کا ماہی گیری کا شعبہ ملک کی جی ڈی پی میں صرف 0.4 فیصد کا حصہ ڈالتا ہے۔ یہ ایک بار پھر اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ اس دائرے میں بے پناہ صلاحیتوں کے باوجود ہم کتنی کم ترقی کر رہے ہیں اور جس کے نتیجے میں مستقبل میں ہماری ترقی کے امکانات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔

پاکستان کی شپ بریکنگ انڈسٹری یعنی گڈانی 1970 کی دہائی میں دنیا کی سب سے بڑی شپ بریکنگ انڈسٹری میں سے ایک تھی لیکن اب یہ بھارت اور بنگلہ دیش کے بعد تیسرے نمبر پر ہے۔ اگر اس صنعت کو دوبارہ بحال کیا جائے اور اس کی پوری صلاحیت کو بروئے کار لایا جائے تو سالانہ جی ڈی پی میں 10 ملین ڈالر سے زیادہ کا حصہ ڈالنے کی صلاحیت ہو سکتی ہے۔ ایک اور سب سے اہم صنعت جو بھرپور استعمال سے منافع بخش ہو سکتی ہے وہ ساحلی سیاحت ہے۔

دنیا بھر کے سیاحوں کو خوبصورت مقامات کی طرف راغب کیا جا رہا ہے خاص طور پر وسیع حیاتیاتی تنوع اور دلکش ساحلوں کے ساتھ سمندری ساحل۔ پاکستان میں ساحلی سیاحت 4 بلین ڈالر کی صلاحیت کے باوجود صرف 0.3 بلین ڈالر کا حصہ ڈالتی ہے۔ پاکستان کی لئے ایک اور مسئلہ ورلڈ اکنامک فورم کی طرف سے شائع کردہ “Travel and Tourism Competetiveness Report” پر ہماری درجہ بندی ہے جس میں پاکستان کو 140 ممالک میں سے 121 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔بدقسمتی سے پاکستان سفر اور سیاحت میں پورے جنوبی ایشیا میں سب سے کم مسابقتی ملک ہے۔

CPEC نے ہمیں میری ٹائم سیکٹر پر کام شروع کرنے کا موقع فراہم کیا ہے۔ گوادر بندرگاہ کے ارد گرد کی اقتصادیات ایک اہم کردار ادا کرتی ہے اور یہ انتہائی مناسب وقت  ہے کہ ہم بحیثیت قوم اور پالیسی ساز اس پر خصوصی توجہ دیں۔ گوادر صرف ٹرانس شپمنٹ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔ تاریخ گواہ ہے کہ جہازرانی نقل و حمل کا سب سے سستا ذریعہ ہے۔

آج کل عالمی تجارتی مال کا% 80 حجم سمندر کے ذریعے لے جایا جاتا ہے جس کی مقدار تقریباً 10 بلین ٹن ہے۔ اس میدان میں پاکستان بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے جو اس کی ٹوٹی پھوٹی معیشت کو سنبھالنے میں مدد دے سکتا ہے۔ پاکستان کے لیے حوصلہ افزا پہلو ہائی لائنر شپنگ کنیکٹیویٹی انڈیکس (LSCI) ہے۔ LSCI اس بات کی آگاہی فراہم کرتا ہے کہ دنیا بھر میں بحری جہازوں اور بندرگاہوں کے درمیان رابطہ کتنا اچھا ہے۔

پاکستان 34.06 پوائنٹس پر کھڑا ہے جو کہ ایک صحت مند نمبر ہے اور بنگلہ دیش سے بہتر ہے، حالانکہ بھارت سے پیچھے ہے جو 54 کے قریب ہے۔ چین 151.91 کے انڈیکس کے ساتھ دوڑ میں سب سے آگے ہے۔ پاکستان کو ان مواقع سے فائدہ اٹھانا چاہیے اور اپنی ٹرانس شپمنٹ انڈسٹری کو ترقی دیتے ہوئے اپنے آپریشنز کو بڑھانا چاہیے۔ بحر ہند سے خلیجی ممالک تک پہنچنے کے لیے بحری جہازوں کو اضافی فاصلہ طے کرنا پڑتا ہے، اس لیے گوادر کو مستقبل میں ایک مکمل علاقائی مرکز اور ٹرانس شپمنٹ پورٹ کے طور پر تیار کیے جانے کی صلاحیت موجود ہے۔

دبئی سے گوادر تک جہازوں کی آمدورفت اسے عالمی سطح پر ٹاپ 5 ٹرانس شپمنٹ حب میں شامل کیا جا سکتا ہے۔ UAE ہر سال 21mn TEUs (20 ٹن مساوی یونٹس) ہینڈل کرتا ہے۔ یہ اس موقع کی نشاندہی کرتا ہے جو گوادر کے لئے موجود ہے۔ ٹیکس فری پورٹ ہونے کے ساتھ ساتھ اس بندرگاہ پر زیادہ رش  نہیں ہے۔ مکمل تعمیر کے بعد گوادر منافع کے لیے ان مواقع کا فائدہ اٹھا سکتی ہے۔

مختلف وجوہات کی بناء پر آج تک بلیو اکانومی کی حقیقی صلاحیت سے پوری طرح استفادہ نہیں کیا جا سکا۔ ملک کے بحری شعبے کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ سمندر سے متعلق آگاہی کی کمی ہے۔ اس فرق کو مٹانے کیلئے پاکستان نیوی پہلی بار وزارت بحری امور کی سرپرستی میں PIMEC کی میزبانی کرنے جا رہی ہے تاکہ اسٹیک ہولڈرز اور متنوع میری ٹائم صنعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کیا جا سکے اور مشترکہ منصوبوں اور سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کیے جا سکیں۔

بڑی تعداد میں تجارت اور صنعت سے تعلق رکھنے والے لوگ بشمول غیرملکی ماہرین اس میں شریک ہوں گے۔ پاکستان میں یہ اپنی نوعیت کا پہلا ایونٹ ہے۔ اس سلسلے میں مختلف بین الاقوامی نمائشوں کا جائزہ لیا گیا اور ان تک رسائی حاصل کی گئی۔ کچھ بڑے بین الاقوامی ایونٹس جن کا تجزیہ کیا گیا ان میں چائنا میری ٹائم اکانومی ایکسپو، میانمار میرین ایکسپو، ایشیا پیسیفک میری ٹائم (سنگاپور) اور یورو میری ٹائم ایکسپو (فرانس) شامل ہیں۔

اس عمل کا آغاز کرتے ہوئے PIMEC سیریز کا سافٹ لانچ 26 جولائی کو اسلام آباد میں ہونے جا رہا ہے اور PIMEC اگلے سال سے پاکستان نیوی کی کثیر القومی مشقوں کی سیریز امن کے ساتھ ہی باقاعدگی سے منعقد کی جائے گی۔ یہ ایونٹ میری ٹائم انڈسٹری کو ایک فورم پر مصنوعات کی نمائش اور اپنے بین الاقوامی حریفوں کے ساتھ براہ راست بات چیت کرنے کے مواقع فراہم کرنے میں مدد کرے گا۔

مزید برآں PIMEC پاکستان کی میری ٹائم اور دفاعی صنعتوں کو بین الاقوامی میری ٹائم اور دفاعی صنعت کاروں کے ساتھ مشترکہ منصوبے قائم کرنے کیلئے تحریک فراہم کرے گا۔ اس سے ملک کی بحری صلاحیت کو مزید اجاگر کیا جائے گا اور ایک سمندر رکھنے والی قوم کے طور پر امن و استحکام کیلئے کردار ادا کرنے کے حوالے سے امیج کو فروغ ملے گا۔

The post ‘PIMEC’ پاک بحریہ کی جانب سے پہلے میری ٹائم ایکسپو کا انعقاد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eUZkEpR

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش منگل کی صبح ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون بارشوں کا تیسرا اسپیل جاری ہے۔ کراچی میں اسکیم 33، ایف بی ایریا، گلشن اقبال ، گلستان جوہرسمیت مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔

منگل کی صبح ہونے والی بارش سے سڑکوں پرپھسلن کے باعث موٹر سائیکل سواروں اوردفاتر جانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 67.4 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔ نارتھ کراچی12، ناظم آباد8، کیماڑی9، اورنگی ٹاؤن5.2،پی اے ایف بیس مسرور5 ملی میٹر، ڈی ایچ اے فیزٹو میں 20.8 ملی میٹر، گلشن معمار میں 16.7ملی میٹر،سرجانی ٹاؤن میں 14.8 ملی میٹر،صدر میں 13 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

ائیرپورٹ اولڈ ایریا میں 39.2 ملی میٹر،سعدی ٹاؤن میں 37.8 ملی میٹر، شارع فیصل میں 37.5ملی میٹر،یونیورسٹی روڈ پر33.2ملی میٹر، گلشن حدید میں 59، کورنگی میں 43.1 ملی میٹر اورجناح ٹرمینل پر42.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/9wjpGTP

آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی

 اسلام آباد: پاکستان تحریک اںصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی نے حکومتی اتحاد اور پی ڈی ایم کی جانب سے ڈپٹی اسپیکر رولنگ کیس کے مقدمے کا بائیکاٹ کیے جانے کے اعلان پر کہا ہے کہ آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے۔ 

تحریک انصاف کے رہنماؤں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ عدالتی فیصلہ مسترد کرنے والوں کو پوری قوم مسترد کرے گی، جج صاحبان نے برد باری اورتحمل سے ان کی بدتمیزی کو برداشت کیا۔

انہوں نے کہا کہا انہیں کوئی غرض نہیں کہ ملک کس صورتحال کی طرف جارہا ہے، پورا سندھ ڈوبا ہوا ہے اور بلال بھٹو زرداری یہاں نیوز کانفرنس کررہے ہیں، وزیر خارجہ بنے ہوئے ہیں اور 10، 10 دن اپنے دفتر نہیں جاتے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ڈی ایم سیاسی دیوالیہ پن کا مظاہرہ کررہی ہے، عدلیہ سے درخواست کرتے ان ان کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، عدالتی کارروائی مکمل ہونے کے بعد کہا گیا کہ بائیکاٹ کریں گے، ضمنی الیکشن کی طرح آئندہ بھی قوم انہیں مسترد کرے گی۔

 

 

The post آج ایگزیکٹو نے عدلیہ پر حملہ کیا ہے، شاہ محمود قریشی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/O4EuHsP

کراچی میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق

 کراچی: شہر قائد میں شدید بارش کا سلسلہ آج دوسرے روز بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں شہری سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے۔

مسلسل موسلادھار بارش کے باعث شہر کے بیشتر علاقے پانی میں ڈوب گئے، اہم شاہراہیں تالاب کا منظر پیش کرنی لگیں اور نظام زندگی معطل ہوگیا۔ سب سے زیادہ بارش صدر میں 217 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

نکاسی آب کے ناقص انتظامات کے سبب آدھا شہر اربن فلڈنگ کی نذر ہوگیا۔ ملیرندی سمیت مضافاتی علاقوں کے قریب رہائش پذیرآبادی کو نقل مکانی کرنا پڑی، شہر کی کئی مرکزی اور ذیلی شاہراوں پر کئی کئی فٹ پانی نے معمولات زندگی کو مفلوج کردیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کرنٹ لگنے کے مختلف واقعات میں 5 افراد ہلاک ہوئے۔ یہ واقعات تیسر ٹاؤن، لیاری، سائٹ ایریا اور لیاقت آباد میں پیش آئے۔

قائم مقام گورنرسندھ آغا سراج درانی نے بارشوں کے دوران قیمتی انسانی جانوں کے نقصان پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عوام گھروں میں رہیں۔

بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک برقرار رہیگا،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں نیا مون سون سلسلہ 27 جولائی تک اثرانداز ہوسکتا ہے۔

سندھ حکومت کی جانب سے بارش کی وجہ سے کراچی اور حیدرآباد ڈویژن میں آج پیر کو عام تعطیل ہے جس کی وجہ سے سرکاری و نجی دفاتر بند ہیں۔

The post کراچی میں شدید بارش سے سیلابی صورتحال، کرنٹ لگنے سے 5 افراد جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/eoNfp7T

یہ نہیں ہوسکتا 3 ججز ملکی تقدیر کا فیصلہ کریں، اس بینچ سے انصاف کی امید نہیں، حکومت

 اسلام آباد: حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ نہیں ہوسکتا کہ 3 ججز ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں۔

حکمران اتحاد کے رہنماؤں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فل کورٹ بنانے کا مطالبہ کیا۔

مریم نواز نے کہا کہ عوام پرٹوٹنےوالاقہرچندججزکےفیصلوں کی وجہ سے ہے، عمران نیازی کو کھلی آزادی پہلےبھی تھی اور آج بھی ہے، جسٹس کھوسہ نے عمران خان کو کہاسڑکوں پرکیوں پھرتےہوئےپٹیشن ہمارے پاس لاؤ، ہمارےخلاف مقدمےمیں مانیٹرنگ جج ہر مقدمےمیں لگا ہوا ہے، بینچ فکسنگ پربھی سوموٹوہوناچاہئے، نوازشریف کواقامہ پرنکالنےپرملک معاشی طورپرہل کےرہ گیا۔

نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے کہا کہ اداروں کی توہین اداروں کے اندر سے ہوتی ہے، جب پٹیشن آتی ہے، پہلے سے علم ہوتا ہے کہ بینچ کونسا ہوتا ہے، ناانصافیوں کی فہرست بہت طویل ہے، ٹرسٹی وزیراعلیٰ ،یہ کیاہے ،بلیک لاء ڈکشنری اور منفرد آئیڈیاز کہاں سے لے آتے ہیں ؟ کبھی سنا ہے آپ نے کہ کوئی ٹرسٹی وزیراعلیٰ ہو ؟ عدلیہ اپنا ترازو تو ٹھیک رکھے، اسپیکر رولنگ کیس میں سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کو کیوں نہیں بلایا گیا؟۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز پیر تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، سپریم کورٹ

مریم نواز کا کہنا تھا کہ 25ارکان کو پارٹی سربراہ عمران خان کے خلاف ہونے پر ڈی سیٹ کیا گیا، لیکن پی ایم ایل این کو مائنس کردیں، کہاں کی بات ہے، چودھری شجاعت کوبلایا جاتا ہے اور عمران خان پر آئین کی تشریح ہی بدل جاتی ہے، پارٹی ہیڈ اگر نواز شریف ہیں ، پانامہ فیصلہ توردی کی ٹوکری میں جائے گا۔

مریم نواز نے کہا کہ پانامہ پر نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹا دیا گیا، کیاسارےسوموٹوصرف ن لیگ اوراتحادیوں کیلئےہیں؟ مجھے پاسپورٹ مانگنے پر دن میں بینچ بنتے اور ٹوٹتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ میرا بس چلے تو آج ہی اس لولی لنگڑی حکومت سے نکل جاؤں، لیکن لڑائی ہمیں بھی بہتر لڑنی آتی ہے۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کہا کہ ہمیں ہرصورت فل کورٹ بنچ چاہئے، تاکہ قوم کا اعتماد بحال ہو، یہ نہیں ہوسکتا کہ 3افراد ملک کی تقدیر کا فیصلہ کریں، نظر آرہا ہے کہ کچھ افراد کو جمہوری نظام ہضم نہیں ہورہا ہے، ہم چاہتے ہیں ہمارے ادارے غیر متنازعہ رہیں، عمران خان کے دباؤ میں آکے آئین کو تبدیل نہیں کیا جاسکتا، فیصلہ عمران خان کے خلاف نکلےتو لگتا ہے آئین میں تبدیلیاں کی جاتی ہیں۔

سربراہ پی  ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ اس بینچ سے ہمیں انصاف کی کوئی امید نہیں،عام آدمی کی قوت برداشت کاامتحان نہ لیا جائے، مداخلت کسی بھی شکل میں ہو وہ جائزنہیں، جنوبی وزیرستان،کرک،ٹانک مسلح لوگوں سے بھرےہوئےہیں، احتساب سب  کے لیے ضروری ہے، ہمیں اجنبی  ہونے کا احساس کیوں دلایا جارہاہے؟۔

The post یہ نہیں ہوسکتا 3 ججز ملکی تقدیر کا فیصلہ کریں، اس بینچ سے انصاف کی امید نہیں، حکومت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iOzpwkZ

حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر

 لاہور: سپریم کورٹ  میں وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کردی گئی۔

تحریک انصاف کے رہنما میاں اسلم اقبال نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں توہین عدالت کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلی کا الیکشن عدالتی حکم کی روشنی میں نہیں کرایا گیا ، ڈپٹی اسپیکر نے سپریم کورٹ کا حکم نہ مان کر توہین عدالت کی ہے ۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ گورنر نے حمزہ شہباز سے حلف لیا اور سپریم کورٹ کے حکم کی خلاف ورزی کی، حمزہ شہباز نے بھی عدالتی حکم کی روشنی میں الیکشن نہیں لڑا، سپریم کورٹ حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے توہین عدالت کی کاروائی کرے ۔

The post حمزہ شہباز ، گورنر پنجاب اور ڈپٹی اسپیکر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/gln3cP2

وزیراعلیٰ پنجاب کیس؛ حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی

 اسلام آباد: حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کرتے ہوئے آرٹیکل 63 اے کی نظر ثانی کی درخواستیں بھی ساتھ سماعت کرنے کی استدعا کردی۔

حمزہ نے الیکشن کمیشن کے خلاف منحرف ارکان کی اپیلیں بھی رولنگ کیس کے ساتھ سننے کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ منحرف ارکان کے الیکشن کمیشن فیصلے کے خلاف اپیلیں زیر التواء ہیں، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کی 22 جولائی کو دی گئی رولنگ درست ہے، الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی جانب سے جاری کی گئی ہدایات کو تسلیم کیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ میں منحرف ارکان کی اپیلیں منظور ہوگئیں تو صورتحال یکسر تبدیل ہوجائے گی اور 25 منحرف ارکان کے نکالے گئے ووٹ بھی گنتی میں شمار ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں: حمزہ شہباز پیر تک بطور ٹرسٹی وزیراعلیٰ پنجاب رہیں گے، سپریم کورٹ

حمزہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے منحرف ارکان کے خلاف عمران خان کی ہدایات کے خط کو درست قرار دیا، لہذا چوہدری شجاعت حسین کا اپنے ایم پی ایز کو لکھا گیا خط بھی آئین اور قانون کے مطابق درست ہے۔

علاوہ ازیں پیپلز پارٹی ، جمیعت علماء اسلام اور چوہدری شجاعت حسین نے وزیراعلیٰ پنجاب کیس میں فریق بننے کی درخواست دائر کرتے ہوئے فل کورٹ تشکیل دینے کی استدعا کردی۔

The post وزیراعلیٰ پنجاب کیس؛ حمزہ شہباز نے فل کورٹ بنانے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zdcsliU

پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت

 اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کے وزیرِ دفاع کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان غیر ضروری اور مکمل طور پر ناقابل قبول تبصرہ ہے۔

ترجمان دفترخارجہ عاصم افتخار احمد کے مطابق پاکستان اس بیان کو مکمل طور پر مسترد کرتا ہےاور اس کی شدید مذمت کرتا ہے۔وزیر موصوف  راج ناتھ سنگھ نے اپنے ریمارکس میں جموں و کشمیر تنازعہ کے بارے میں تاریخی حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا ۔

عاصم افتخار احمد کا کہنا تھا کہ بھارتی وزیر نے بےبنیاد الزامات لگائے اور پاکستان کے خلاف دھمکیاں دیں۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی ہندوستانی سیاستدان نے ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر کے لوگوں کی جائز، مقامی اور منصفانہ جدوجہد آزادی پر اعتراضات اٹھائے ہوں.  بھارتی سیاسی شخصیات کے اشتعال انگیز بیانات مقبوضہ جموں کشمیر کی حقیقت کو تبدیل نہیں کر سکتے۔

ترجمان نے کہا کہ علاقائی امن و استحکام کا حامی ہے پاکستان کسی بھی جارحانہ عزائم کو ناکام بنانے کی پوری صلاحیت رکھتا ہے. پاکستان نے ماضی قریب سمیت متعدد مواقع پر اس سلسلے میں اپنے عزم اور صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ  راج ناتھ سنگھ نے پاکستان پر کشمیر میں مسلح مداخلت کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات چاہتے تھے لیکن اس کا رویہ مختلف ہے، جموں وکشمیر کو جنگ کا تھیٹر بنا دیا گیا،  آزاد کشمیربھی بھارت کا حصہ ہے۔

The post پاکستان کی جانب سے بھارتی وزیر دفاع کے بیان کی شدید مذمت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hZ3fAOl

Sunday, 24 July 2022

سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سماعت؛ ریڈزون میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد

سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق سماعت کے موقع پر اسلام آباد پولیس نے ریڈ زون میں گاڑیوں کا داخلہ بند کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق آج سپریم آف پاکستان میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب سے متعلق اہم سماعت ہوگی، سماعت کے موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے اور نمٹنے کیلئے کیپٹل پولیس نے ریڈ زون کےلیے سخت حفاظتی اقدامات اٹھالیے ہیں۔

پولیس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ گاڑیوں کے داخلے کے لئے ایکسپریس چوک بند ہوگا، ریڈ زون میں سرکاری، میڈیا اور ممبران اسمبلی کی گاڑیوں کو داخلے کی اجازت ہوگی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں کسی قسم کے احتجاج کی اجازت نہیں جب کہ ڈپلومیٹک انکلیو جانے والے شہریوں کو سکیورٹی ڈویژن سے تصدیق کے بعد داخلے کی اجازت ہوگی ٹریفک کی روانی بحال رکھنے کے لئے پولیس اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔

پولیس حکام نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ شہری وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کو برقرار رکھنے میں پولیس کا ساتھ دیں۔

The post سپریم کورٹ میں وزیراعلیٰ پنجاب سے متعلق سماعت؛ ریڈزون میں گاڑیوں کے داخلے پر پابندی عائد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qQYBcyj

لاہور: داماد نے شک کرنے پر سسرال کو نذر آتش کردیا

لاہور میں داماد نے شک کیے جانے پر اشتعال میں آکر سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا، آگ کی لپیٹ میں آنے سے ملزم کا برادر نسبتی جھلس گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے قدیم علاقے موچی گیٹ پر داماد نے معمولی تنازعے پر سسرالیوں کے مکان کو آگ لگادی جس کے باعث چار منزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔

حادثے کے دوران مکان کے رہائشیوں نے دیواریں پھلانگ کر جان بچائی تاہم ملزم کا برادر نسبتی آگ کی لپیٹ میں آکر شدید جھلس گیام، جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزم نے کیمیکل پھینک کر گھر کو آگ لگائی اور موقع سے فرار ہوگیا، آگ اتنی شدید تھی کہ مکان میں موجود سارا سامان جل کر راکھ ہوگیا۔

ملزم (دائیں جانب) برادر نسبتی (بائیں جانب)

ملزم (دائیں جانب) برادر نسبتی (بائیں جانب)

واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچی اور مکان میں لگی خوفناک آگ پر قابو پایا، کولنگ کا جاری ہے۔

پولیس کو دئیے گئے بیان میں سسر نے الزام لگایا ہے کہ ملزم میری بیٹی کو غیراخلاقی کاموں کےلیے بیرون ملک لیجانا چاہتا تھا لیکن میری بیٹی نے ساتھ جانے سے انکار کردیا جس پر ملزم (داماد) نے بیٹی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

سسر شاہد شاہ نے کہا کہ شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ ہوکر بیٹی میکے آئی تو داماد نے کیمیکل پھینک پر ہمارے آشیانے کو آگ لگا دی۔

رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرلیے ہیں، جس کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

The post لاہور: داماد نے شک کرنے پر سسرال کو نذر آتش کردیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZO1kngR

Saturday, 23 July 2022

قومی امور میں ’نرم یا سخت‘ مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے، فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان: جمیعت علما اسلام اور پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے۔

خیبرپختونخواہ کے علاقے ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ کسی سے بلیک میل ہوں گے اور نہ دباؤ میں آئیں گے، آئین کے مطابق تمام فیصلے پارلیمنٹ میں طے کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ جب سے پی ٹی ایم کی حکومت آئی پارلیمانی اور انتظامی امور میں مداخلت شروع ہوگئی ہے، یہ تماشہ بند ہونا چاہیے کیونکہ اسی تجاوز سے بحران پیدا ہوتے ہیں اور پھر جب ایسی صورت حال ہو تو بحران پیدا کرنے والے ادارے خود ہی علاج کے لیے آجاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: عمران کو گرفتار کیا جائے، وزیراعظم غیر ضروری شرافت دکھا رہے ہیں، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ادارے اپنے دائرہ اختیار کی حدود سے تجاوز نہ کریں، اگر ملک کی سلامتی عزیز ہے تو ادارے اپنی حدود میں رہیں، قومی امور میں نرم یا سخت مداخلت کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

جے یو آئی کے سربراہ نے کہا کہ جس وقت عمران خان کی حکومت تھی تو عدالتیں اور مقتدرہ حلقوں نے اُس کو مکمل اور غیر مشروط حمایت دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، حکومت آئین و قانون کے مطابق پی ٹی آئی کے دورِ حکومت کی کرپشن کی تحقیقات کرے۔

The post قومی امور میں ’نرم یا سخت‘ مداخلت ہرگز قبول نہیں کریں گے، فضل الرحمان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a93zXUS

غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا معاملہ؛ ڈپٹی کمشنر اور ایس بی سی اے افسران آمنے سامنے

 کراچی: غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے پر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے مبینہ طور پر ایس بی سی اے افسران کو حوالات پہنچا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈپٹی کمشنر کورنگی اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران کورنگی میں غیر قانونی تعمیرات مسمار کرنے کے معاملے پر آمنے سامنے آگئے۔

دونوں اداروں کے افسران میں تلخ کلامی کے بعد ڈپٹی کمشنر کے احکامات پر اسسٹنٹ کمشنر نے ایس بی سی اے کے افسران کو حوالات میں بند کروا دیا جہاں انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا تاہم تشدد کی تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس بی سی اے کے افسران لکھنو سوسائٹی کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات  کو مسمار کررہی تھی اسی دوران ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر نواز کلہوڑ پولیس کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور ایس بی سی اے کو انہدامی کاروائی سے روک جس پر دونوں جانب سے تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔

ایس بی سی اے افسران  کا کہنا تھا کہ آپ سرکاری کام مداخلت کررہے ہیں جس پر نواز کلہوڑ  ایس بی سی اے کے 4 افسران کو کو پولیس موبائل میں ڈال کر کورنگی صنعتی ایریا تھانے لے گئے  جہاں اطلاعات کے مطابق ایس بی سی اے افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا جسن پر ڈی جی ایس بی سی اے نے ڈپٹی کمشنر کورنگی علی زیدی پر برہمی کا اظہار کیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی  ایس بی سی اے کی مداخلت کے بعد تمام افسران کو رہا کردیا گیا جس کے بعد ایس بی سی اے حکام نے ڈپٹی کمشنر کورنگی کی بے جا مسلسل مداخلت کی تفصیلات وزیر اعلی سندھ اور وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ کو فراہم کردی گئی ہے۔

ایس بیسی اے حکام کا کہنا تھا کورنگی میں غیرقانونی تعمیرات کو ہر صورت پیر کو مسمار کیا جائیں گا اگر ڈپٹی کمشنر کورنگی نے غیرقانونی تعمیرات کی انہدامی کاروائی کو روکنے کی کوشش کی تو عدالت عالیہ سے رجوع کیا جائے گا۔

The post غیرقانونی تعمیرات مسمار کرنے کا معاملہ؛ ڈپٹی کمشنر اور ایس بی سی اے افسران آمنے سامنے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/lzUM8Ra

کراچی میں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

 کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں اتوار سے آئندہ تین روز تک گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جس کے باعث اربن فلڈنگ ہوسکتی ہے۔

رین الرٹ کے مون سون کے کے تیسرے اسپیل کے دوران کراچی سمیت سندھ بھرمیں گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے۔ اتوار سے شروع ہونے والا بارشوں کا سلسلہ 26 جولائی تک برقرار رہیگا،دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں نیا مون سون سلسلہ 27 جولائی تک اثرانداز ہوسکتا ہے۔

کراچی میں اکثرمقامات پرتیزہواوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے،اس موسمی اثرات کے زیراثر تھرپارکر ،عمرکوٹ، میرپورخاص، بدین، ٹھٹھ، ٹنڈومحمد خان، ٹنڈوالہیار، حیدرآباد، مٹیاری، سانگھڑ، نوابشاہ، خیرپور، سکھر، لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، جامشورو،شکارپور، قمبرشہدادکوٹ، گھوٹکی اور کشمور میں 27 جولائی تک گرج چمک جبکہ کہیں کہیں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی طرف سے متعلقہ محکموں احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔تیزبارش سے شہری علاقوں میں سیلاب اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ ہے،تیز ہوائیں چلنے سے کمزوراملاک کو نقصان پہنچ سکتا ہے،خضدار،لسبیلہ،حب اورکیرتھررینج کے ساتھ مسلسل بارشیں حب ڈیم پردباوپیداکرسکتی ہیں۔

مون سون کےتیسرے اسپیل کے دوران کراچی میں ہفتے کے روز موسم ابرآلود رہا،3 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش صدر میں 3 ملی میٹر،قائدآباد میں2.5، کورنگی2، جناح ٹرمینل پر0.2 ملی میٹر بارش ہوئی۔

شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ ہوامیں نمی کا تناسب 75 فیصد رہا۔

 

The post کراچی میں اتوار سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/LUvmqWE

عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی چیئرمین کو چار باتیں یاد کراتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان یادداشت کی کمی کا شکار ہیں انہیں چند یاددہانیوں کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں کہا کہ میں عمران خان کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ آپ کے دورِ حکومت میں ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کی رپورٹ آئی تھی جس میں کرپشن میں اضافے کا انکشاف کیا گیا تھا۔

شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں بڑی مالی بے ضابطگیوں کے علاوہ ٹرانسفر پوسٹنگ بھی پسوں سے کی جاتی ہے، ان ساری باتوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی جس کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ عمران نیازی نے ملک کے عالمی وقار، مقام اور دوست ممالک کے ساتھ اس کے تعلقات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اس نے اقتدار کی ہوس میں توازن کا احساس کھو دیا ہے، جس کا ثبوت اس کا جھوٹ، پروپیگنڈہ اور حقائق کو کھلم کھلا توڑ مروڑ کر پیش کرنا ہے۔

The post عمران نیازی نے پاکستان کے عالمی وقار کو شدید نقصان پہنچایا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bxDHGQ6

طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسگی الزامات پر کمیشن قائم

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے خاتون طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات کی انکوائری کے لیے باقاعدہ کمیشن قائم کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کمیشن فوری انکوائری شروع کرے گا اور انکوائری کمیشن کا باقاعدہ نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائیٹس آفس میں سیکریٹریٹ بھی قائم کر دیا گیا جبکہ انکوائری کمیشن تین رکنی ہوگا۔

فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق ربعیہ جویری آغا چئیرپرسن نیشنل کمیشن برائے ہیومین رائیٹس ہوں گی جبکہ دیگر دو ممبران میں انیس ہارون ممبر سندھ نیشنل کمیشن ہیومین رائیٹس اور ندیم اشرف ممبر پنجاب نیشنل کمیشن ہوں گے۔

انکوائری کمیشن کے ٹی او آربھی جاری کر دیے گئے ہیں، کمیشن ا پنی معاونت کے لیے کسی کو بھی طلب کر سکے گا، کمیشن فوری انکوائری شروع کرے گا اور اپنی رپورٹ وفاقی حکومت کو پیش کرے گا۔

The post طیبہ گل کے سابق چئیرمین نیب کے خلاف جنسی ہراسگی الزامات پر کمیشن قائم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZQgSRWj

Friday, 22 July 2022

حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھالیا

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے گورنر ہاؤس پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے حمزہ شہباز سے کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام کی شرکت کی۔

گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: ق لیگ کے ووٹ مسترد؛ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب برقرار

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے 3 ووٹوں سے اکثریت حاصل کی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کروایا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز کا یوم تشکر منانے کا اعلان

حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ن لاہور کا یوم تشکر منانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے لیگی رہنما آج رات 8 بجے لبرٹی چوک پر جمع ہوں گے۔

The post حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kIMTx4Z

کنڈا لگانے پر FIR کی اجازت نہیں، نجکاری کمیٹی میں انکشاف

اسلام آباد: سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری میں پیسکو حکام نے انکشاف کیا کہ کنڈا لگانے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

سینٹ قائمہ کمیٹی داخلہ کا اجلاس سنیٹر محسن عزیز کی زیرصدارت ہوا، سینیٹر سرفراز بگٹی اور سینیٹر ہدایت اللہ پر دستی بم حملوں پر بریفنگ دی گئی، کمیٹی چیئرمین نے آئی جی اسلام آباد، بلوچستان اور خیبر پختوا کی عدم موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا، پشاور میں بھتہ مافیا کاروباری حضرات کو تنگ کر رہے ہیں، اس وقت پشاور میں سیف سٹی کے کیمرے نہیں۔

سینیٹر فدا محمد نے سنیٹرز اور ارکان قومی اسمبلی کو بھتے کی کال کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ کئی سنیٹرز اور ایم این ایز ڈر کی وجہ سے عید کی نماز نہیں پڑھ سکے، پشاور کے علاقے کارخانہ باڑہ میں سر عام ہمسایہ ملک کی سمیں ملتی ہیں، سینیٹر سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ اس وقت بلوچستان میں کوئی کاروبار کرنے کے لیے تیار نہیں، بلوچستان میں ریاست خطرے میں ہے۔

سینٹ قائمہ کمیٹی نجکاری میں پیسکو حکام نے انکشاف کیا کہ کنڈا لگانے والوں پر ایف آئی آر درج کرنے کی اجازت نہیں ہے، 8 سال میں آرمی صرف 0.5 فیصد نقصانات کم کر سکی، پشاور میں لوگ میٹر نہیں لگاتے براہ راست ٹرانسفارمر سے بجلی لیتے ہیں۔

وزیر نجکاری کمیشن عابد حسین بھائیو نے کہا صوبہ سندھ میں حیسکو، سیپکو کو صوبائی حکومت اپنے انتظام کے تحت چلانا چاہتی ہے، پشاور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ ہوتی ہے تو لوگ گرڈ اسٹیشن ہی بند کر دیتے ہیں، سینیٹر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ اطلاعات کے مطابق فیصل آباد کے ملز مالکان سب سے زیادہ بجلی چور ہیں۔

وزارت قانون و انصاف نے اینٹی ریپ (انویسٹی گیشن اینڈ ٹرائل) ایکٹ 2021ء کے سیکشن 15 کے تحت اینٹی ریپ اسپیشل کمیٹی کی تشکیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

The post کنڈا لگانے پر FIR کی اجازت نہیں، نجکاری کمیٹی میں انکشاف appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Oabm4FI

جماعت اسلامی کا ’’بلدیاتی الیکشن سے فرار نامنظور تحریک‘‘ کا آغاز

کراچی: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ’’بلدیاتی الیکشن سے فرار نامنظور تحریک‘‘ کا آغاز کررہے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے واضح اور دوٹوک انداز میں کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کا طویل التوا کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، ہم کسی قسم کا تصادم نہیں چاہتے صرف صاف شفاف اور فوری انتخابات چاہتے ہیں، الیکشن کمیشن اور سندھ حکومت اور حکمران پارٹیوں کی بی ٹیم ہر گز نہ بنے، ہم سے بات چیت کرے اور فوری طور پر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے،آج ہی سے ’’بلدیاتی الیکشن سے فرار نامنظور تحریک‘‘ کا آغاز کررہے ہیں، ایک ہزار کارنر میٹنگز کریں گے، ہر قسم کی آئینی،جمہوری اور سیاسی طریقے سمیت طویل دھرنے کا آپشن بھی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انتخابات اگر 24 جولائی کو ہی کرائے جائیں تو ہم اس کے لیے بھی تیار ہیں،اگر بارش کا کوئی مسئلہ ہے تو انتخابات اگلے ہفتے بھی کرائے جاسکتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ فوری انتخابات کا اعلان نہ کیا گیا تو ہم عدالت سے رجوع کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے طویل التوا اور اس حوالے سے جماعت اسلامی پر جھوٹے الزام کے خلاف صوبائی الیکشن کمیشن آفس پر احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

حافظ نعیم الرحمن نے پْر جوش نعروں کی گونج میں دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہاکہ الیکشن کمیشن جواب دے کہ پیپلزپارٹی کے سیاسی ایڈمنسٹریٹر مرتضیٰ وہاب کس ضابطے کے تحت ابھی تک اپنے عہدے پر براجمان ہیں،الیکشن شیڈول کے اعلان کے بعد انہیں برطرف کیوں نہیں کیا گیا وہ کس ضابطے کے تحت پارٹی کے جھنڈے لگاکر کام کررہے ہیں؟۔

حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ اہل کراچی اچھی طرح جانتے ہیں کہ کس کس کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جارہی ہے اور الیکشن کے التوا سے بھی کس کس کو تحفظ دیا گیا ہے، ہم اس فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔

اسامہ رضی نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے جمہوریت دشمن کراچی دشمن فیصلے اورعوام دشمن سازشوں کے خلاف دھرنا عوام کا ترجمان ہے انتخابات کا التوا کراچی کے خلاف سازش اور منتخب میئر سے محروم کرنے کی کوشش ہے۔

The post جماعت اسلامی کا ’’بلدیاتی الیکشن سے فرار نامنظور تحریک‘‘ کا آغاز appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/m7drSFH

عمران خان کی کال پر کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج

 اسلام آباد: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر  تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے  کراچی، لاہورسمیت مختلف شہروں میں احتجاج کیا گیا۔

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی کال پر  تحریک انصاف کے کارکنوں کی جانب سے  لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، کراچی، کوئٹہ، گجرات، گوجرانوالہ، پشاور اور دیگر شہروں میں بھی احتجاج کیا گیا، گجرات میں کارکنوں نے چوہدری شجاعت کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کیا۔

تحریک انصاف کراچی کے کارکنان کا نرسری پر احتجاج، شارع فیصل کا ایک ٹریک ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا۔ کارکنان کی بڑی تعداد احتجاج میں شرکت کے لیے پہنچ گئی جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ کارکنان نے پنجاب اسمبلی میں وزاعلی کے انتخاب کے معاملے پر خوب نعرے بازی کی۔

احتجاج میں تحریک کے اراکین اسمبلی اور مقامی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت کی ہدایت ملنے تک احتجاج جاری رکھا جائے گا۔

The post عمران خان کی کال پر کراچی، لاہور سمیت مختلف شہروں میں احتجاج appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/szr9735

عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت

 لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت نے کہا کہ وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے اور وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے۔

مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الٰہی کی سینئر صحافیوں سے مبینہ ٹیلیفونک گفتگو سامنے آگئی جس میں مونس الٰہی نے بتایا شجاعت حسین نے خط لکھا ہے  کسی کو ووٹ نہیں دینا۔ ماموں کے پاس گیا مگرانھوں نے وڈیو پیغام ریکارڈ کرانے سے انکارکرتے ہوئے کہا وہ عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کریں گے اور وزیر اعلیٰ نہیں بننے دیں گے، وہ بھی ہار گئے، عمران بھی ہار گئے، زرداری جیت گئے۔

مونس الہٰی نے بتایا کہ آصف زرداری نے شجاعت کو کہا پرویز الہٰی ن لیگ اور اتحادیوں کے امیدوار ہوں گے۔مونس الہٰی نے کہا ہم نے وزیراعلٰی بننا ہے اور صرف عمران خان کا بننا ہے، ن لیگ یا ان کے اتحادیوں کا وزیراعلیٰ نہیں بننا۔

The post عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/XM8qrAb

پی ٹی آئی نے سڑکیں بند کیں تو قانون حرکت میں آئے گا، شرجیل میمن

­­­کراچی: وزیراطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کوغنڈہ گردی کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، سندھ میں کہیں بھی سڑک بند کی اور عوام کو پریشان کیا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

جمعہ کی شب وزیر اعلی ہاؤس کراچی میں ہنگامی نیوز کانفرنس کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن نے کہا کہ امریکی نہیں گجراتی خط پر عمران خان کو ناکامی ملی، ارکان کی خرید و فروخت کے الزام پر عمران خان فوری طور پر آصف علی زرداری اور پیپلز پارٹی سے معافی مانگیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے قوم کو جھوٹ کے پیچھے لگایا ہوا ہے وہ ثابت کریں کہ کس رکن کو پیسے دیے گئے؟اگر کسی رکن اسمبلی کو رقم دینے کا ثبوت ہے تو عدالتوں سے رجوع کریں، پی ٹی آئی نے جو دعوی کیا اتنے ووٹ ان کو ملے، عمران خان کو امریکی نہیں گجراتی خط پر ناکامی ملی ہے۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ وزیر اعلی نے آئی جی پولیس کو ہدایت کی ہے کہ امن و امان بحال رکھا جائے کسی کو بھی سڑکیں بند نہیں کرنے دی جائیں، اب عوام عمران خان کو بھاگنے نہیں دیں گے، عمران خان نے جیسا کیا ویسے ہی بھگت بھی رہے ہیں، اخلاقیات کی باتیں کرنے والے عمران خان کو تو خود کوئی اخلاق اور کردار نہیں ہے۔

شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ پھر وہی دھمکیاں اور ٹوئٹر پر ٹرینڈ چلانا شروع کردیا گیا، وہ وقت یاد کرو جب سینیٹ کا الیکشن ہوا تھا، یوسف گیلانی عددی حساب سے زیادہ تھے اس وقت عمران خان کو اخلاقیات نظر نہیں آئی، تب پیپلز پارٹی کے حق پر ڈاکا ڈالا گیا تھا آج مکافات عمل ہو رہا ہے۔

The post پی ٹی آئی نے سڑکیں بند کیں تو قانون حرکت میں آئے گا، شرجیل میمن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/iBAVgda

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...