Urdu news

Thursday, 21 July 2022

بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی

 کوئٹہ: بلوچستان میں جاری بارشوں کے باعث مزید 9 افراد ہلاک ہوگئےہیں جس کے بعد صوبے بھر میں اب تک مجموعی طور پر مرنے والوں کی تعداد 99 ہوگئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق حالیہ بارشوں میں اب تک 75 افراد زخمی ہوئے،بارش اور سیلاب کی تباہ کاریوں سے 3953مکانات کو نقصان پہنچا۔

رپورٹ کے مطابق 2536مکانات مکمل جبکہ 1417جزوی طور پر تباہ ہوئے ہیں، صوبے میں اب تک 550کلو میٹر سے زائد سڑکیں متاثر ہوئیں  جبکہ 9پلوں کو  بھہی نقصان پہنچا ہے ۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق متاثرین کو راشن ، خیمے ،رضائیاں،چارپائیاں ،واٹر کولر ،اور دیگر ضروری سامان فراہم کیا جارہا ہے۔

The post بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب میں مرنے والوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qlE6xSG

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...