Urdu news

Saturday, 16 July 2022

‎وزیر داخلہ کی عمران خان کو کل الیکشن میں دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ

 اسلام آباد: وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے عمران خان اور پی ٹی آئی کو 17 جولائی کو دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ دے دی۔

انہوں نے کہا کہ ‎عمران خان الیکشن ہار چکا ہے، اب عوام سے لڑنے کی تیاری کر رہا ہے، ‎عمران اور اس کے ٹائیگرز قانون کے دائرے میں رہیں، ڈسکہ الیکشن والی کوئی حرکت کی تو قانون حرکت میں آئے گا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ‎اطلاع ملی ہے کہ پی ٹی آئی کے 500 سے زائد فسادی ضمنی الیکشن میں فسادی ارادے سے پنجاب پہنچائے گئے ہیں، ‎حلقے سے باہر کے پولنگ ایجنٹ لگانے کی درخواست اسی سازش کا حصہ تھی، ‎خیبر پختونخواہ کے بھائیوں کو پنجاب کے بھائیوں سے لڑانے کا پلان ہے۔

انہوں نے کہا کہ ‎پرویز خٹک، اسد قیصر علی محمد خان اور مراد سعید ان فسادیوں کو شیلٹر دے رہے ہیں، ‎ الیکشن کمیشن کے احکامات اور قانون کو توڑنے والوں کو قانون کی گرفت کا سامنا کرنا پڑے گا، ‎پی ٹی آئی ٹائیگرز سے غنڈہ گردی کرائی گئی تو نتائج کا ذمہ دار عمران نیازی ہوگا۔

‎رانا ثنا نے مزید کہا کہ چار سال اقتدار میں عوام کو لوٹنے والوں کو 20 حلقوں کے عوام کا مینڈیٹ لوٹنے نہیں دیں گے، عمران کی سیاست کا جنازہ نکل چکا ہے، 17 جولائی کو 20 حلقوں میں ووٹ کے ذریعے عوام تدفین کی رسم ادا کریں گے، کوئی بھی اگر قانون کو ہاتھ میں لے گا اور فساد کرنے کی کوشش کرے گا، صاف شفاف اور پر امن الیکشن کو یقینی بنائیں گے۔

The post ‎وزیر داخلہ کی عمران خان کو کل الیکشن میں دنگا فساد سے باز رہنے کی وارننگ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/xwqpSNb

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...