Urdu news

Friday, 15 July 2022

پنجاب میں ضمنی انتخاب کیلئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر

 اسلام آباد: پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر پولنگ 17جولائی کو ہوگی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق پنجاب کے 20 حلقوں میں انتخابی مہم اختتام پذیر ہو گئی ہے۔

الیکشن کمیشن نے واضح ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ رات 12 بجے کے بعد انتخابی مہم پر پابندی ہے،تمام جماعتیں اور امیدوار آج انتخابی مہم نہ چلائیں۔

رات 12 بجے کے بعد جلسہ، جلوس، کارنر میٹنگز پر پابندی ہے،الیکشن کمیشن کے مطابق خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف الیکشن ایکٹ کے تحت سخت کاروائی ہوگی۔

 

The post پنجاب میں ضمنی انتخاب کیلئے جاری انتخابی مہم اختتام پذیر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Nf0Fld8

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...