Urdu news

Saturday, 16 July 2022

کورونا کی شدت میں اضافہ، مارچ کے بعد پہلی بار 10 اموات

 اسلام آباد: ملک میں کورونا  کی شدت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔ چار مارچ کے بعد پہلی بار کورونا کے 10 مریض انتقال کرگئے۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر مزید 10 افراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے189 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 22 ہزار451  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 737کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 189 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح تین اعشاریہ دو آٹھ  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح سب سے زیادہ 6.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ حیدرآباد میں 5.26، پشاور میں 5.22 اورکراچی میں 4.82 ریکارڈ کی گئی۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 131، حیدرآباد میں 12، پشاور میں 28 اورکراچی میں 415 افراد میں کورونا کی تصدیق  ہوئی۔ سندھ میں کورونا سے 9 جبکہ پنجاب میں ایک شخص کا انتقال ہوا۔

The post کورونا کی شدت میں اضافہ، مارچ کے بعد پہلی بار 10 اموات appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MXL2DPo

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...