راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے، من پسند قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر، نومبر میں الیکشن ہوں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں سابق وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔
پنجاب کا سیاسی کوڑا کرکٹ گٹر میں پھینکا جائے گا۔نیب کی من پسند ترمیم بھی ختم ہو گی،اوورسیز کو ووٹ کا حق بھی ملے گا۔ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی انکا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی،نہ نواز شریف آئے گا۔اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہونگے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 28, 2022
شیخ رشید نے مزید کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے شہیدوں کو انصاف ملے گا۔ملکی اثاثے بیچنے سے پہلے ہی ان کا کھیل ختم ہو جائے گا۔نہ من پسند قانون سازی ہوگی اور نہ نواز شریف آئے گا۔شیخ رشید نے دعویٰ کیا کہ اکتوبر،نومبر میں الیکشن ہوں گے۔
عدالت عظمیٰ کے اختیارات سے متعلق وزرا کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سپریم کورٹ کی خودمختاری کو آئینی تحفظ حاصل ہے،اس کے اختیارات کو بڑھایا جا سکتا ہے، گھٹایا نہیں جا سکتا۔ سپریم کورٹ کو قاتل عدلیہ کہا گیا۔ سپریم کورٹ کو جیب کی گھڑی، ہاتھ کی چھڑی نہیں بنایا جاسکتا اور نہ ہی گورنر راج لگایا جا سکتا ہے۔ ڈالر 250 کا اور 7 ارب ڈالر کے ذخائر کم ہو گئے ہیں۔
The post سپریم کورٹ کو آئینی تحفظ حاصل، من پسند قانون سازی نہیں ہوسکتی، شیخ رشید appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/R8MD4BO
No comments:
Post a Comment