Urdu news

Tuesday, 19 July 2022

ملک بھر میں کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے

 اسلام آباد: ملک میں کورونا سے متاثرمزید سات افراد انتقال کرگئے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے592 مثبت کیسز ریکارڈ کی گئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید سات مریض  انتقال کرگئے۔ کورونا سے متاثر 174 افراد کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 21 ہزار264  ٹیسٹ کئےگئے جس میں 592 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 174 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح2.78فیصد ریکارڈ کی گئی۔

لاہور میں کورونا کیسز کی شرح 5.38 فیصد، کراچی میں 3.27 فیصد،  پشاور میں 6.71 ، اسکردو میں 4.17، مردان میں 3.23 فیصد، اسلام آباد میں 1.94 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

The post ملک بھر میں کورونا کے سات مریض انتقال کرگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/CsHlcJB

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...