Urdu news

Monday, 18 July 2022

پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع

 لاہور: انسداد دہشتگردی کی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع کردی۔

لاہور میں انسداد دہشتگردی عدالت کی جج عبہر گل نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد، حماد اظہر، عندلیب عباس،میاں محمود الرشید، عمیر خان نیازی، جمشید چیمہ اور مسرت جمشید چیمہ اوردیگرعدالت میں پیش ہوئے۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کے رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں میں 27 جولائی تک توسیع کردی۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر لانگ مارچ میں توڑ پھوڑکرنے ، سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے اور پولیس پر تشدد کے الزامات پرمقدمہ درج کیا گیا ہے۔

The post پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت میں 27 جولائی تک توسیع appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ubAFOLt

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...