Urdu news

Sunday, 17 July 2022

بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا

 کراچی: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ہونے والے بڑے اپ سیٹ کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے آج سی ای سی کا اجلاس طلب کرلیا۔

پیپلزپارٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بلاول بھٹو کی زیر صدارت پارٹی کی سی ای سی کا اجلاس شام چار بجے بلاول ہاؤس کراچی میں ہوگا۔

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مٹینگ میں اراکین بذریعہ ویڈیو لنک بھی شرکت کریں گے۔

واضح رہے کہ پنجاب کے بیس حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف نے 15 نشستوں پر کامیابی حاصل کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں چار اور ایک نشست آزاد امیدوار نے اپنے نام کی۔

The post بلاول بھٹو نے پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹیو کمیٹی کا ہنگامی اجلاس آج طلب کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/bSyKjip

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...