اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بتایا ہے کہ پنجاب کے 20 حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ تقریباً 50 فیصد رہا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ تمام بیس حلقوں کے نتائج آر ایم ایس سسٹم کے ذریعے موصول ہوئے، پی ٹی آئی کو سب سے زیادہ 46.80 فیصد ووٹ ملے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق مسلم لیگ ن کو 39.5فیصد ووٹ ملے، آزاد امیدواروں کے حصے میں 7.7 فیصد ووٹ آئے اور تحریک لبیک پاکستان نے 5 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان نے رزلٹ سسٹم بیٹھ جانے سے متعلق میڈیا پر چلنے والی خبردوں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اس الیکشن میں آر ٹی ایس سسٹم استعمال ہی نہیں ہوا، عوام کو گمراہ نہ کیا جائے، موجودہ سسٹم 100 فیصد درست کام کررہا ہے۔
The post پنجاب کے ضمنی انتخابات میں مجموعی ٹرن آؤٹ 50 فیصد رہا، پی ٹی آئی کو 47 فیصد ووٹ ملے appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zpQysfo
No comments:
Post a Comment