Urdu news

Thursday, 21 July 2022

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش

کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

کراچی میں جمعہ کی صبح ہلکی اورتیز بارش ہوئی۔ نارتھ کراچی ،نیو کراچی، ناظم آباد، شاہراہ فیصل، گلستان جوہر میں بارش ہوئی۔پرانی سبزی منڈی،جیل چورنگی، کشمیر روڈ، بہادر آباد، طارق روڈ ،پی ای سی ایچ ایس،گلشن اقبال، حسن اسکوائر، نیشنل اسٹیڈیم میں بھی بادل برسے۔

بارش سے سڑکوں پر پھسلن ہوگئی جس سے موٹر سائیکل سواروں اوردفترجانے والوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ مختلف سڑکوں پرپانی جمع ہونے سے ٹریفک کی روانی میں بھی خلل پڑا۔

The post کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی اورتیز بارش appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/cAh2OIL

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...