Urdu news

Friday, 22 July 2022

حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھالیا

 لاہور: پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز نے گورنر ہاؤس پنجاب میں وزارت اعلیٰ کا حلف اٹھالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نے حمزہ شہباز سے کا حلف لیا جبکہ تقریب حلف برداری میں وزراء، مسلم لیگ ن کے رہنماؤں، عہدیداران، کارکنوں، ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اور اعلی حکام کی شرکت کی۔

گزشتہ روز ن لیگ کے امیدوار حمزہ شہباز دوبارہ وزیراعلیٰ پنجاب منتخب ہوئے تھے جبکہ پرویز الہیٰ کو پھر شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

مزید پڑھیں: ق لیگ کے ووٹ مسترد؛ حمزہ شہباز وزیراعلیٰ پنجاب برقرار

پنجاب اسمبلی میں وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب کیلئے ووٹنگ ہوئی جس میں حمزہ شہباز نے 3 ووٹوں سے اکثریت حاصل کی جبکہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے ووٹنگ کا عمل شروع کروایا تھا۔

واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں ووٹنگ ہوئی جس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار چوہدری پرویز الہی کو 186 جبکہ مسلم لیگ (ن) کے امیدوار حمزہ شہباز کو 179 ووٹ کاسٹ کیے گئے، 10 ووٹ مسترد ہونے کے بعد حمزہ شہباز کو 3 ووٹوں کی برتری مل گئی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کروں گا، چوہدری شجاعت

ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے اجلاس کی صدارت کی اورووٹنگ پر گنتی مکمل ہونے کے بعد انہوں نے کہا تھا کہ سپریم کورٹ کی رولنگ کی بنیاد پر ق لیگ کے 10 ووٹ مسترد کیے گئے ہیں۔

حمزہ شہباز کا یوم تشکر منانے کا اعلان

حمزہ شہباز کے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھانے کے بعد مسلم لیگ ن لاہور کا یوم تشکر منانے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کیلئے لیگی رہنما آج رات 8 بجے لبرٹی چوک پر جمع ہوں گے۔

The post حمزہ شہباز نے وزارت اعلیٰ کا دوبارہ حلف اٹھالیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kIMTx4Z

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...