اسلام آباد: چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن کا ردعمل سامنے آگیا۔
ترجمان ہارون شنواری نے کہا کہ الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر کو اتنی فرصت نہیں ہے اور نہ ہی کوئی شوق ہے کہ وہ کسی سے کوئی سوال،جواب کریں، نہ ہی چیف الیکشن کمشنر اپنے آئینی کردار کے لئے کسی کو جواب دہ ہیں، خواہ مخواہ کسی خوش خیالی میں نہیں رہنا چاہیے۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کے فیصلے پر افسوس ہوا، عدلیہ نے مراسلہ کی تحقیقات کیوں نہیں کرائی، عمران خان
ترجمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کوئی سیاسی جماعت نہیں ہے، کسی کو کوئی کنفیوژن ہے تو میرے دفتر تشریف لائے ، میں سب کنفیوژن دور کر دوں گا، الیکشن کمیشن پنجاب میں ضمنی انتخابات کو شفاف اور غیر جانبدارانہ بنانے کے لئے پوری طرح سرگرم عمل ہے، میں نے نہ کسی سے سوال کیا اور نہ کوئی جواب مانگا ہے۔
The post عمران خان کی تقریر پر ترجمان الیکشن کمیشن کا ردعمل آگیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/hjsrIMb
No comments:
Post a Comment