ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص انتقال کرگیا جبکہ کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.35 فیصد ہوگئی۔
قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر ایک شخص کا انتقال ہوگیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت نازک ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 20 ہزار678 ٹیسٹ کئےگئے جس میں 693 کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ کورونا کے 177 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 3.35 ریکارڈ کی گئی۔
The post ملک میں کورونا سے مزید ایک شخص کا انتقال، مثبت کیسز کی شرح 3فیصد سے زیادہ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/RKZup6W
No comments:
Post a Comment