پشاور: خیبر پختونخوا کے صوبائی دارالحکومت سمیت صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے زیادہ تر علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش کا سلسلہ کل تک جاری رہے گا۔ پشاور اور اس کے مضافاتی علاقوں میں آج بھی وقفے وقفے سے ہلکی اور تیز بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کی رپورٹ کی روشنی میں پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کے متعلقہ حکام کو اگاہ کر دیا۔
پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے جندی اور بعض دیگر دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب ہے، جس کے باعث انتظامیہ کی جانب سے دریاؤں کے کنارے یا اس پاس علاقوں کے مکینوں اور سیر و تفریح پر جانے والوں کو دریاؤں سے دور رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔
پی ڈی ایم اے کی گزشتہ روز جاری رپورٹ کے مطابق حالیہ بارشوں کے دوران 3 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوئے ہیں جب کہ موسلا دھار بارش اور سیلاب کے باعث متعدد گھروں کو بی جزوی نقصان پہنچا ہے۔
The post پختونخوا میں بارش کا سلسلہ جاری، دریاؤں میں نچلے درجے کا سیلاب appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/whvBTP6
No comments:
Post a Comment