Urdu news

Friday, 15 July 2022

تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپرعوام کو منتقل کیا، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اپنے وعدے کے مطابق تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ تیزی سے عوام کو منتقل کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے ٹوئٹر پربیان میں کہا کہ اتحادی حکومت نے عوام سے کئے گئے وعدے کے مطابق  تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپر عوام کو منتقل کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ جیسے جیسے معاشی صورتحال بہتر ہوتی جائے گی عوام کو ریلیف فراہم کرتے رہیں گے۔میں عوام سے دیانت دارانہ گفتگو پریقین رکھتا ہوں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے گزشتہ روز پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا تھا۔

The post تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ فوری طورپرعوام کو منتقل کیا، وزیراعظم appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/8akAuhn

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...