Urdu news

Friday, 22 July 2022

لیگی ایم پی اے سے متعلق الیکشن کمیشن کیخلاف توہین  عدالت کی درخواست مسترد

اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکن پنجاب اسمبلی سے متعلق الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے (ن) لیگ کے رکن پنجاب اسمبلی کاشف چوہدری کو ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پرالیکشن کمیشن خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام  جسٹس عامر فاروق نے فیصلے میں کہا کہ الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست نہیں بنتی۔رکن پنجاب اسمبلی کے خلاف دائر درخواست میں  موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے  کاشف چوہدری کو نااہلی کے باوجود ڈی نوٹیفائی نہیں کیا۔ کاشف چوہدری کی سپریم کورٹ میں بھی اپیل خارج ہوگئی۔

ڈی نوٹیفائی نہ کرنے پر الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی استدعا کی گئی تھی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی  درخواست مسترد کردی۔

 

The post لیگی ایم پی اے سے متعلق الیکشن کمیشن کیخلاف توہین  عدالت کی درخواست مسترد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FUcWesO

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...