Urdu news

Wednesday, 27 July 2022

گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد

 کراچی: گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

اس حوالے سے بتایا گیا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی تھری شفیق السلام مدرسے کے قریب گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش برآمد ہوئی ہے۔

حکام کے مطابق متوفیہ کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی۔ پولیس کے مطابق متوفیہ کی شناخت 16 سالہ خفسہ کے نام سے کی گئی جس کی 3 ماہ قبل شادی ہوئی تھی۔

متوفیہ کے شوہر نے بیان دیا کہ وہ گھر پر موجود نہیں تھا اور جب واپس آیا تو بیوی کی پھندا لگی ہوئی لاش دیکھ کر فوری طور پر قریبی رہائش پذیر اہلیہ کے اہلخانہ کو اطلاع دی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی معلوم ہوتا ہے تاہم فوری طور پر وجہ کا معلوم نہیں ہو سکا جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد وجہ موت کا تعین ہو سکے گا۔

دریں اثنا اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 8 اے میں گھر سے 55 سالہ مرتضیٰ علی کی گلے میں پھندا لگی ہوئی لاش ملی ہے۔ اورنگی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں تاہم پولیس اس حوالے سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے ۔

The post گلشن اقبال اور اورنگی ٹاؤن سے خاتون سمیت 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qMuwURH

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...