گجرات: مسلم لیگ ق کے رہنما و رکن اسمبلی اور چوہدری پرویز الہیٰ کے بیٹے مونس الہیٰ نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات کے بعد اصل تبدیلی شروع ہوگی۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر مونس الہی نے ضمنی انتخابات میں مسلم لیگ ن کی شکست کو پاکستان کی جیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہوگیا۔
انہوں نے کہا کہ اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا، عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان ترقی کرے گا اور اب انشاء اللہ آگے بڑھے گا۔
مزید پڑھیں: پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی 15، مسلم لیگ ن 4 نشستوں پر کامیاب
واضح رہے کہ پنجاب کی صوبائی اسمبلی کی 20 نشستوں پر ہونے والے ضمنی انتخابات میں پی ٹی آئی کو تاریخی فتح حاصل ہوئی کیونکہ بلے کے نشان پر لڑنے والے 15 امیدواروں نے فتح اپنے نام کی جبکہ مسلم لیگ ن کے حصے میں صرف چار نشستیں آئیں۔
ن لیگ کی شکست، پاکستان کی جیت۔ آج پنجاب شریف خاندان کی غلامی سے آزاد ہو گیا۔اصل تبدیلی کا عمل تواب شروع ہو گا۔ عمران خان کی قیادت میں پنجاب اور پاکستان اب آگے بڑھے گا، انشاءاللہ! #ByElection2022
— Moonis Elahi (@MoonisElahi6) July 17, 2022
The post ضمنی انتخابات کے بعد اصل تبدیلی شروع ہوگی، مونس الہیٰ appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/a9EOrwI
No comments:
Post a Comment