اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات مریم اونگزیب نے پنجاب کے ضمنی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ عوام کی رائے کو تسلیم کرتے ہیں جو آئین کے تحت اصل فیصلہ ساز ہیں۔
سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر اپنے بیان میں مریم اونگزیب نے کہا کہ عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے، پاکستان مسلم لیگ ن نے روشن جمہوری روایت قائم کی اور شفاف، آزادانہ، منصفانہ اور پُرامن انتخابات کو یقینی بنایا۔
مزید پڑھیں: مسلم لیگ(ن) کو کھلے دل سے نتائج تسلیم کرنا چاہئیں، مریم نواز
دوسری ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ پی پی 7 راولپنڈی کی نشست پاکستان مسلم لیگ (ن) جیت چکی ہے لیکن پی ٹی آئی اور اس کے لیڈر ریٹرننگ افسر کے دفتر میں گھس کر دھونس، دھمکی اور غنڈہ گردی سے دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں جو قابل مذمت ہے۔
مریم اونگزیب نے اسد عمر کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ پی ٹی آئی شفاف الیکشن کو متنازع نہ بنائے۔
مزید پڑھیں: مشکل فیصلوں کا نقصان (ن) لیگ کو ہوا ہے، نواز شریف
دوسری جانب ن لیگ کے سینئر رہنما پرویز رشید نے کہا کہ عوام ہی ہمیشہ درست فیصلہ کرتے ہیں، دراصل عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے۔
The post عوامی رائے کو تسلیم کرنا ہی جمہوریت ہے، وزیر اطلاعات appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/1R8eBzx
No comments:
Post a Comment