شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز نے ضلع میران شاہ میں انٹیلی جنس پر مبنی آپریشن کے دوران 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میران شاہ کے علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا جس کے دوران حافظ گل بہادر گروپ سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد کمانڈر مہتاب عرف لالہ سمیت 7 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
گرفتار دہشت گرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث رہے ہیں، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو انتہائی مطلوب تھے.
آئی ایس پی آر کے مطابق مقامی لوگوں نے سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کو سراہا اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے میں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔
The post شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 7 دہشت گرد گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/kQP1Fb0
No comments:
Post a Comment