Urdu news

Monday, 1 May 2023

جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں احتجاج , مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ

 کوئٹہ: جماعت اسلامی بلوچستان نے صوبائی دارالحکومت میں احتجاج کرتے ہوئے اپنے رہنما مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

سراج الحق کی کال پر کوئٹہ میں جماعت اسلامی نے ریلی نکالی جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

ریلی پارٹی سیکرٹریٹ سے زرغون روڈ،جناح روڈ،منان چوک سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچی۔ مظاہرین نے اپنے پارٹی رہنما مولاناہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ کیا۔

رہنما جماعت اسلامی ہاشم کاکڑ نے کہا کہ حکومت نے ایک بے گناہ کو جیل میں رکھا ہوا ہے ، مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کے لیے ملک بھر میں احتجاج کیا جارہاہے۔

The post جماعت اسلامی کا کوئٹہ میں احتجاج , مولانا ہدایت الرحمن کی رہائی کا مطالبہ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/zRIxOjZ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...