Urdu news

Wednesday, 3 May 2023

پاکپتن؛ بابا فرید الدین کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل

پنجاب کے ضلع پاکپتن میں بابا فرید الدین گنج شکر کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق دربار بابا فرید کے صحن میں نئی نویلی دلہن کے رقص کی شوٹنگ ایک گھنٹے تک جاری رہی، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تو محکمہ اوقاف کے حکام مجرمانہ غفلت سے جاگ گئے۔

واقعہ کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد مذہبی حلقوں کی جانب سے شدید غم و غصے کا اظہار کیا گیا۔

دوسری جانب ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو پولیس بھی حرکت میں آگئی اور غفلت برتنے پر پولیس انسپکٹر سمیت 3 اہلکاروں کو معطل کردیا گیا۔
واقعہ کا مقدمہ کیمرہ مین سمیت 3 نامزد افراد اور نامعلوم دولہا، دلہن کیخلاف درج کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اوقاف حکام نے سینئر افسران کو بچانے کیلئے ایک نگران کو معطل کردیا۔

The post پاکپتن؛ بابا فرید الدین کے دربار پر دولہا، دلہن کی شوٹنگ کی ویڈیو وائرل appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/UkDAbiz

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...