Urdu news

Thursday, 11 May 2023

انٹرپول کی مدد سے چار مطلوب پاکستانی یو اے ای سے گرفتار

 لاہور: ایف آئی اے نے 4 مطلوب ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق قتل کے مقدمات میں مطلوب 4 ملزمان کو انٹر پول کے ذریعے متحدہ عرب امارات سے گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان کو فلائٹ نمبر PK411 سے لاہور ایئرپورٹ منتقل کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان میں صوفی احمد یار، منصور احمد، محمد انصر اور ساجد اللہ شامل ہیں جو پنجاب اور خیبرپختونخوا پولیس کو مطلوب تھے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم صوفی احمد یار گجرانوالہ، منصور احمد ناروال جبکہ ملزم محمد انصر گجرات اور ساجد اللہ پشاور پولیس کو مطلوب تھا، متعلقہ ضلعی پولیس کی درخواست پر NCB انٹرپول پاکستان نے ریڈ نوٹس جاری کئے تھے۔

ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے ملزمان کو متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا، ملزمان کی حوالگی انٹرپول پاکستان کی انٹرپول یو اے ای کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی۔

The post انٹرپول کی مدد سے چار مطلوب پاکستانی یو اے ای سے گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ZnMHsdN

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...