Urdu news

Sunday, 7 May 2023

بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دھماکا خیز مواد برآمد

 پشاور: بنوں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ضلع میں دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنا دیا۔

پولیس کے مطابق تھانہ ٹاؤن شپ حدود سے دھماکا خیز مواد، کارتوس اور یوریا برآمد کرلیا گیا۔ دھماکا خیز مواد میں 3 کلو بارود، 3 کلو یوریا کھاد، سیفٹی فیوز، کارتوس اور لوہے کے ٹکڑے شامل ہیں۔

بارودی مواد کو دہشت گردی کی غرض سے چھپایا گیا تھا اور نامعلوم دہشت گردوں نے موقع پاتے ہی مواد کو دہشت گردی کے لیے استعمال میں لانا تھا۔

The post بنوں میں دہشتگردی کا منصوبہ ناکام، دھماکا خیز مواد برآمد appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/uJavh5q

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...