Urdu news

Sunday, 4 June 2023

جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت

 لاہور: جناح ہاؤس لاہورپرحملے اور توڑ پھوڑ میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت ہوگئی۔

لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس پر حملے میں شامل ایک اورشرپسند علی رضا کو حراست میں لے لیا گیا۔ علی رضا اوکاڑہ سے لاہور آیا تھا اور جناح ہاؤس میں توڑ پھوڑ اور ہنگامہ آرائی میں شامل تھا۔

علی رضا کے بیان کے مطابق 9 مئی کو پہلے سے طے شدہ پلان کے مطابق کور کمانڈر ہاؤس لاہور میں جلاؤ اور گھیراؤ کا حصہ بنا۔ پلان زمان پارک میں طے کیا گیا تھا جس میں پی ٹی آئی کی قیادت حسان نیازی، ڈاکٹر یاسمین راشد اور اعجاز چودھری وغیرہ شامل تھے۔

علی رضا کا مزید کہنا تھا کہ فوج کیخلاف کی گئی تقاریر سے متاثر ہو کرپی ٹی آئی ورکرز نے یہ سب کچھ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کا حصہ بننے۔

The post جناح ہاؤس حملے میں ملوث ایک اور شرپسند کی شناخت appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/KTN2mD4

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...