Urdu news

Sunday, 4 June 2023

پیپلز پارٹی نے میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی

  کراچی: پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے میئر کراچی کے لیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دے دی۔ 

پیپلز پارٹی کی جانب سے باقاعدہ اعلان کل متوقع ہے جبکہ سلمان مراد ڈپٹی میئر کے امیدوار ہوں گے۔ صدر پیپلز پارٹی سندھ نثار کھوڑو کل تمام بلدیاتی کاؤنسلز کے میئر ڈپٹی میئر، ضلع چیئرمین امیدواروں کا اعلان کریں گے۔

واضح رہے کہ ایکسپریس نیوز نے 18مئی کو مرتضی وہاب کو میئر کراچی کے امیدوار بنانے کی خبر نشر کی تھی۔

The post پیپلز پارٹی نے میئرکراچی کیلیے مرتضیٰ وہاب کے نام کی منظوری دیدی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/ptM9jwi

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...