Urdu news

Saturday, 4 June 2022

لاہور میں کرائے پرتنازع؛ مالکن نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک دیا

لاہور: بادامی باغ کے علاقے میں کرائے کے تنازعہ پر مالکن نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک دیا۔
پولیس کےمطابق تیزاب گردی کے باعث خاتون کا چہرہ جھلس گیا ہے،متاثرہ خاتون کو فوری طبی امداد کیلئے میو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سی سی پی او بلال صدیق کمیانہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی سٹی سے رپورٹ طلب کرلی اورمتاثرہ خاتون کی میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت کی ہے۔

سی سی پی او لاہور کا کہنا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعات معاشرے کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔

The post لاہور میں کرائے پرتنازع؛ مالکن نے کرایہ دار خاتون پر تیزاب پھینک دیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/tbnCEzQ

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...