لاہور: کراچی سے سے پنجاب جاکر پسند کی شادی کرنے والی لڑکی دعا زہرا کو لاہور کی سی آئی اے پولیس نے چشتیاں سے بازیاب کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق سی آئی اے اقبال ٹاؤن کی ٹیم دعا زہرہ کو لے کر لاہور پہنچ گئی جبکہ دعا زہرہ کے شوہر ظہیر کو بھی پولیس نے حراست میں لے لیا ہے۔ دعا زہرہ کی عمر ابھی 14 سال کے قریب ہے۔
اس سے قبل، دعا زہرہ اور اس کے شوہر ظہیر احمد کی آزاد کشمیر میں موجودگی کا انکشاف ہوا تھا، جس کے بعد عدالت نے انہیں ایک ہفتے میں پیش کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔
مزید پڑھیں؛ دعا زہرہ کو بیرون ملک جانے سے روکنے کا حکم
واضح رہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے دعا زہرہ کی بازیابی سے متعلق درخواست پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے حکام کو نوٹس جاری کیا تھا کہ لڑکی کو ملک سے باہر نہ جانے دیا جائے۔
عدالت نے نادرا اور اسٹیٹ بینک کو بھی ملزمان کے شناختی کارڈز اور بینک اکاؤنٹس منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔
The post لاہور پولیس نے دعا زہرہ کو چشتیاں سے بازیاب کرا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/K9ueGZ1
No comments:
Post a Comment