لاہور: پولیس نے یکی گیٹ بازار میں عید کے لیے مہندی فروخت کرنے والے 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا ملزم گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ملزم بچے کو ورغلا پھسلا کر گودام میں لے گیا اور زیادتی کے بعد موقع سے فرار ہو گیا۔ بعدازاں یکی گیٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر فوری کارروائی کرتے ملزم اسرار کو گرفتار کر لیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج تفتیش جاری ہے۔ اس حوالے سے ایس پی سٹی نے بروقت گرفتاری عمل میں لانے پر ایس ایچ او یکی گیٹ اور ٹیم کو شاباش دی۔
ایس پی سٹی اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ معصوم بچوں کا جنسی استحصال اور تشدد کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔
The post عید کیلیے مہندی فروخت کرنے والے 13 سالہ لڑکے سے زیادتی کا ملزم گرفتار appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Eb1zS7B
No comments:
Post a Comment