Urdu news

Sunday, 3 July 2022

کورونا سے مزید 2فراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے

 اسلام آباد: گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا کے مزید 2مریض انتقال کرگئے۔ کورونا کے مثبت کیسز کی شرح چاراعشاریہ چھ ایک فیصد ہوگئی۔

قومی ادارہ صحت (این آئی ایچ ) کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا سے متاثر دوافراد انتقال کرگئے۔ کورونا کے153 مریضوں کی  حالت تشویشناک ہے۔

گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں ملک بھر میں 14 ہزار632کورونا ٹیسٹ کئےگئے جس میں 675کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 4.61 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

این سی او سی حکام کے مطابق ملک بھر میں یومیہ رپورٹ ہونے والے کورونا کیسزمیں سب سے زیادہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 508 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی جبکہ مثبت کیسز  کی مجموعی  شرح 10.53  فیصد تک پہنچ گئی۔

حکام نے مزید بتایا کہ کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 20.61  فیصد ریکارڈ کی گئی۔

پنجاب سمیت ملک کے دیگر صوبوں  میں بھی کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح اضافے کا رحجان ریکارڈ کیا گیا۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی شرح 3.48  فیصد، لاہور میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 3.29  فیصد، فیصل آباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.52 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کوئٹہ میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.71، مردان میں 2.21 اورمیرپور آزاد کشمیرمیں 2.44 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

 

 

The post کورونا سے مزید 2فراد انتقال کرگئے،مثبت کیسز675 ہوگئے appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/NaV5JkK

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...