Urdu news

Sunday, 10 July 2022

بلوچستان میں بارشوں کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 2 بچے جاں بحق

بلوچستان میں ہونے والی بارشوں کے بعد ژوب میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے 2 بچے جاں بحق جبکہ درجنوں افراد متاثر ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کو اسپتال ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق ژوب کے مختلف علاقوں میں ہیضے کی وبا پھوٹنے سے متعدد شہری متاثر ہوئے جن میں سے دو بچے جاں بحق ہوگئے۔

حکام نے بتایا کہ عید کے پہلے روز ہیضے سے متاثر ہونے والے 30 افراد کو اسپتال لایا گیا جن کو علاج و معالجے کے لیے داخل کرلیا گیا ہے۔

ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ بارش کے موسم، سیلاب اور پانی جمع ہونے کی وجہ سے وبا پھیلنے کا بہت زیادہ خدشہ ہے لہذا شہری کھانے پینے اور صفائی کے معاملے میں احتیاط کریں۔

ضلعی ہیلتھ آفیسر نے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے پوری طرح الرٹ ہیں۔

The post بلوچستان میں بارشوں کے بعد ہیضے کی وبا پھوٹ پڑی، 2 بچے جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/I0DFzBW

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...