Urdu news

Sunday, 10 July 2022

کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی

 کراچی: شہر قائد میں آدھے گھنٹے کے دوران فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق فائرنگ کا پہلا واقعہ شاہ فیصل کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ میں تعینات اہلکار کو نشانہ بنایا۔

ریسکیو حکام نے زخمی اہلکار کو تشویشناک حالت میں جناح اسپتال منتقل کردیا۔

فائرنگ کا دوسرا واقعہ کراچی کے علاقے کھارادر میں پیش آیا جہاں ڈکیتی مزاحمت پر نامعلوم افراد نے پولیس اہلکار کو فائرنگ کر کے زخمی کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

The post کراچی میں فائرنگ کے مختلف واقعات میں دو پولیس اہلکار زخمی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MW5UVxq

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...