Urdu news

Wednesday, 6 July 2022

تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن

کراچی: رینجرز نے بدھ کی شب اچانک ڈسٹرکٹ ملیر جیل میں سرچ آپریشن کیا جوکہ کئی گھنٹے تک جاری رہا۔

رینجرز کی بھاری نفری نے جیل میں قید تمام قیدیوں کو بیرکوں سے باہر نکال کر سامان کی تلاش لی۔اس اطلاع پر ملیر جیل کے اعلیٰ افسران بھی جیل پہنچ گئے اور رینجرز اہلکاروں کی معاونت کی۔

جیل ذرائع کے مطابق رینجرز انٹیلی جنس کی جانب سے جیل میں کسی تخریب کاری کے حوالے سے اطلاعات موصول ہوئیں تھی جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے  کی بھاری نفری نے جیل کا آپریشن کیا جو کئی گھنٹے تک جاری رہا ۔

جیل ذرائع نے بتایا کہ سرچ آپریشن کے دوران کوئی ممنوعہ چیز تاحال برآمد نہیں ہوسکی۔ رینجرز حکام نے پولیس اہلکاروں کو بھی بیرکوں سے باہر نکال دیا تھا۔

The post تخریب کاری کے خدشے پر ملیر جیل میں رینجرز کا اچانک سرچ آپریشن appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/7p0mn8c

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...