اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں نامعلوم افراد نے پیزا ڈیلیوری بوائے کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نوجوان کے ساتھ جنسی زیادتی کا افسوس ناک واقعہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے تھانہ کورال کے علاقے میں پیش آیا جہاں پیزا پہنچانے والا نوجوان زیادتی کا نشانہ بنا۔
پیزا ڈیلیوری بوائے سے زیادتی کی ایف آئی آر تھانہ کورال میں درج ہوئی ہے۔
انسپکٹر جنرل اسلام آباد پولیس ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس پی رورل زون کو جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
آئی جی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے اور ملزمان کے خلاف بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔
ڈاکٹر اکبر ناصر خان کا مزید کہنا تھا کہ ملزمان کو گرفتار کرکے ٹھوس شواہد کی روشنی میں سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی۔
The post اسلام آباد میں پیزا ڈیلیوری بوائے کیساتھ جنسی زیادتی appeared first on ایکسپریس اردو.
from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/o67dTmk
No comments:
Post a Comment