Urdu news

Monday, 8 May 2023

کے الیکٹرک نے لائسنس کی 20 سالہ تجدید کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا

کراچی: کے الیکٹرک نے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کے لیے نیپرا سے رجوع کرلیا، اس کے لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کے الیکٹرک نے اپنی معاہدے کی مدت ختم ہونے کے پیش نظر نیپرا کو 20 سال کے لیے ڈسٹری بیوشن لائسنس کی تجدید کی درخواست دی ہے۔

درخواست میں کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ لائسنس کی 20 سالہ مدت 20 جولائی 2023ء کو ختم ہوجائے گی، لائسنس میں مزید 20 سال یعنی 20 جولائی 2043ء تک توسیع کی جائے۔

کے الیکٹرک نے کہا ہے کہ ادارہ 34 لاکھ صارفین کو خدمات فراہم کررہا ہے، لائسنس کی تجدید صارفین اور الیکٹرک پاور انڈسٹری کے مفاد میں ہے اس لیے معاہدے کی مدت میں توسیع کی جائے۔

نیپرا نے اس ضمن میں تمام اسٹیک ہولڈرز اور شہریوں سے 14 روز میں رائے طلب کرلی ہے۔

The post کے الیکٹرک نے لائسنس کی 20 سالہ تجدید کیلئے نیپرا سے رجوع کرلیا appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/N2pAFso

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...