Urdu news

Monday, 8 May 2023

ججز تعیناتی پر ایجنسیز کے کنٹرول سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑے گا، جسٹس اطہر

 اسلام آباد: پارلیمانی کمیٹی کے ذریعے ججز کی تعیناتی کا معاملہ سپریم کورٹ پہنچ گیا۔

طارق آفریدی کو پشاور ہاٸی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات نہ کرنے کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

وکیل حامد خان نے دلائل دیے کہ جوڈیشل کمیشن نے طارق آفریدی کو پشاور ہاٸی کورٹ کا ایڈیشنل جج تعینات کرنے کی منظوری دی، جوڈیشل کمیشن کی سفارش کے باوجود طارق آفریدی کو ایڈیشنل جج تعینات نہ کیا گیا، کیونکہ پارلیمانی کمیٹی نے طارق آفریدی کی انٹیلی جنس ایجنسیز کی رپورٹ پر نامزدگی مسترد کی ، انٹیلی جنس رپورٹ کے مطابق طارق آفریدی کی ساکھ اچھی نہیں۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس دیے کہ انٹیلی جنس ایجنسیز ججز کی تعیناتی کو کیسے کنٹرول کرسکتی ہیں؟ اس سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑے گا، پارلیمانی کمیٹی نے پیشہ وارانہ صلاحیت کی بجائے انٹیلی جنس رپورٹ کی روشنی میں فیصلہ کیا۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال نے کہا کہ عدالت معاملے کی قانونی حیثیت کا جاٸزہ لے گی، کیا پارلیمانی کمیٹی جوڈیشل کمیشن کی سفارشات کو مسترد کرسکتی ہے؟ اٹارنی جنرل کو عدالت کی معاونت کیلٸے بلا لیتے ہیں۔

سپریم کورٹ نے آٸندہ سماعت پر اٹارنی جنرل کو عدالتی معاونت کیلٸے طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کردی۔

The post ججز تعیناتی پر ایجنسیز کے کنٹرول سے عدلیہ کی آزادی پر اثر پڑے گا، جسٹس اطہر appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/qM4koxX

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...