Urdu news

Thursday, 4 May 2023

پارا چنار میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق

پاراچنار: پاکستان اور افغان کی سرحد کے قریب ایک اسکول میں فائرنگ کے نتیجے میں 7 اساتذہ جاں بحق ہو گئے۔

پولیس کے مطابق مسلح افراد اسکول میں داخل ہوئے اور اسٹاف روم میں گھس کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق جاں بحق اساتذہ گورنمنٹ ہائی اسکول تری منگل میں میٹرک امتحانی ڈیوٹی پر تعینات تھے۔

جاں بحق ہونے والوں میں میر حسین ، جواد حسین ، نوید حسین ، جواد علی ، محمد حسین اور علی حسین اور دیگر شامل ہیں۔

ڈی پی او کرم ایجنسی کے مطابق حملے کے سبب ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔

The post پارا چنار میں مسلح افراد کی اسکول میں گھس کر فائرنگ، 7 اساتذہ جاں بحق appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/FY4olE6

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...