Urdu news

Thursday, 4 May 2023

پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں بڑے حملے کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ

پشاور میں دہشت گردوں کے بڑے حملے کے خدشے کے پیش نظر انتظامیہ نے الرٹ جاری کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایس ایس پی انٹیلی جنس اینڈ سرویلنس انسداد دہشت گردی نے آئی جی پولیس خیبر پختون خوا کو خط لکھا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں حملے کا خدشہ ہے، پولیس کو ٹارگٹ بنانے کے لیے دہشت گردوں نے 80،90 پولیس وردیاں بھی خریدی ہیں۔

peshawar attack latter to IG KPK

اس ضمن میں سی ٹی ڈی نے ممکنہ حملے کے حوالے سے تھرٹ الرٹ جاری کردیا ہے جس میں سیکیورٹی کو مزید سخت بنانے کے اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

اہم مقامات میں آمد و رفت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ

دریں اثنا حملے کے خدشے کے سبب اہم مقامات میں آمد و رفت کے حوالے سے دفعہ 144 نافذ کرد گئی جس کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق اہم مقامات کے اطراف اور جانے والے راستوں پر دفعہ 144 نافذ ہوگی، سی ایم ہاؤس، گورنر ہاؤس، پالیس لائنز، سینٹرل پولیس آفس پشاور جیل جانے والے راستے پر سخت نگرانی کی جائے گی، ان مقامات پر 60 روز کے لیے دفعہ 144 نافذ رہے گی۔

The post پشاور میں دہشت گردوں کا پولیس وردیوں میں بڑے حملے کا خدشہ، دفعہ 144 نافذ appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/Ba0etdj

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...