Urdu news

Thursday, 4 May 2023

ایک ساتھ عام انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات ایک ساتھ کروانے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کردیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملک بھر میں قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے سے متعلق کیس عدالت میں زیر سماعت ہے جس میں موقف جاننے کے لیے ملک بھر کی بڑی سیاسی جماعتوں کو بھی طلب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ کا تین رکن بنچ کل ساڑھے گیارہ بجے اس کیس کی سماعت کرے گا۔ بنچ کی سربراہی چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کرے گا۔

دوسری جانب سپریم کورٹ کی جانب سے 27 اپریل کو ہونے والی سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کردیا گیا، جس کے مطابق سیاسی جماعتوں کی جانب سے مذاکرات ان کی اپنی کوشش ہے، اس کے لیے سپریم کورٹ نے کسی بھی سیاسی جماعت کو کوئی ہدایت جاری نہیں کی۔

تحریری حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کا 14 مئی کو انتخابات کروانے کا حکم اپنی جگہ برقرار ہے۔ عدالت معاہدے کیلئے سیاسی جماعتوں کی رضا کارانہ کوشش کو سراہتی ہے۔

 

The post ایک ساتھ عام انتخابات کیس کی سماعت کل ہوگی appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/MKJ6bja

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...