Urdu news

Thursday, 4 May 2023

پشاور میں برقع پوش ملزم کی فائرنگ سے عدالت آنے والا شہری ہلاک

 پشاور: پشاور میں جوڈیشل کمپلیکس کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا، ملزم نے برقع پہن کر عدالت آنے والے اپنے دشمن کو فائرنگ کا نشانہ بنایا جسے گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور تھانہ شرقی کی حدود میں جائیداد کے تنازع اور قتل کی دشمنی کی بنا پر ملزم زبیر ولد سید رسول ساکن احمد خیل نے اپنے مخالف پر فائرنگ کی ہے جس سے اسفند یار ولد راشید لگ کر جان بحق ہوا ہے۔

مقامی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم زبیر کی فرار کی کوشش ناکام بناتے ہوئے اسے گرفتار کرکے پستول برآمد کرلیا۔

پولیس کے مطابق ملزم اور مقتول آپس میں قریبی رشتہ دار بھی ہیں، ملزم برقع پہن کر کمپلیکس میں داخل ہوا اور خاتون کا روپ دھار کر فائرنگ کی۔

The post پشاور میں برقع پوش ملزم کی فائرنگ سے عدالت آنے والا شہری ہلاک appeared first on ایکسپریس اردو.



from ایکسپریس اردو » پاکستان https://ift.tt/28ZJAet

No comments:

Post a Comment

پی ٹی آئی ترمیم کی آڑ میں این آر او چاہتی تھی، حسن مرتضیٰ

 لاہور:  پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکریٹری سید حسن مرتضیٰ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئینی ترمیم سے پارلیمان کی بالا دستی اور ادار...